جنوبی وزیرستان لوئر: توئی خلہ کے علاقے زرملن میں آج 9 اگست کو مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ۔
مقامی لوگوں اور علاقے کی پولیس کی جانب سے صحافیوں کو فراہم کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ مقتولین میں ملک بادشاہ، جو سلیمان خیل کے کمرانی شاخ کے رہنما تھے، اور حاجی گل، جو سلیمان خیل کے ایک اور رہنما اور ٹھیکیدار تھے، شامل ہیں۔ دونوں کو زرملن کے علاقے دواسرکئی میں مسلح افراد نے فائرنگ کا نشانہ بنایا۔
مقامی رہائشیوں کے مطابق وزیرستان میں ناامنی اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں اضافے نے عوام کی تشویش کو ایک بار پھر بڑھا دیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے بارے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے اور جلد ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا


