ڈیرہ اسماعیل خان: غگ ایکٹ کے مقدمے میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

ڈیرہ اسماعیل خان پولیس نے غگ ایکٹ کے مقدمے میں مطلوب 2 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 2 پستول، 30 بور کے 47 کارتوس برآمد کر لیے

ترجمان ڈیرہ پولیس کے مطابق، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ضیاء الدین احمد کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کارروائیوں کے سلسلے میں ایس ایچ او تھانہ یونیورسٹی عطاء اللہ خان نے کارروائی کرتے ہوئے غگ ایکٹ کے مقدمے میں ملوث وریشم گل ولد ثمر گل اور محمد خلیل ولد وریشم گل، دونوں سکنہ جنڈولہ، کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان کو قانونی کارروائی کے بعد پابندِ سلاسل کر دیا گیا ہے، جبکہ ان کے قبضے سے 2 عدد پستول 30 بور اور 47 کارتوس بھی برآمد ہوئے۔

ڈیرہ پولیس کا کہنا ہے کہ خواتین کے حقوق کے خلاف جرائم، خصوصاً غگ جیسی فرسودہ رسم میں ملوث افراد کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ قانون کی بالادستی اور شہریوں کے جان، مال، عزت اور وقار کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے