وزیرستان ٹائمزوزیرستان ٹائمز
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • قبائلی اضلاع / خیبر پختونخوا
  • کالم / بلاگز
  • کھیل و ثقافت
  • ماحولیات
  • ہمارے بارے میں
وزیرستان ٹائمزوزیرستان ٹائمز
  • صفحۃ اول
  • پختونخوا
  • قومی
  • کالم
  • ماحولیات
  • ہمارے بارے میں
Search
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • قبائلی اضلاع / خیبر پختونخوا
  • کالم / بلاگز
  • کھیل و ثقافت
  • ماحولیات
  • ہمارے بارے میں
Follow US

جنوبی وزیرستان لوئر: وانا میں سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی، دہشتگردی کا منصوبہ ناکام

Noor ali
نور علی وزیر
جولائی 19, 2026
شیئر کریں

سیکیورٹی فورسز نے

سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان لوئر کے علاقے وانا (غواخوا) میں انٹیلیجنس پر مبنی کارروائی کے دوران بارودی مواد سے بھری ایک گاڑی کو خودکش حملے سے قبل ہی تباہ کرکے ممکنہ بڑے دہشت گرد حملے کی کوشش ناکام بنا دی

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گاڑی میں موجود دھماکا خیز مواد کسی بڑے دہشت گرد حملے میں استعمال کیا جانا تھا۔ کارروائی کے دوران فورسز نے تین روز تک مشتبہ گاڑی کی نگرانی کی اور آبادی سے دور پہنچنے پر اسے نشانہ بنایا تاکہ شہریوں کی جان و مال کو کسی قسم کا نقصان نہ پہنچے۔

ذرائع کے مطابق کارروائی میں بارودی مواد سے بھری گاڑی اور ایک موٹر سائیکل تباہ ہوگئی، جبکہ ایک دہشت گرد ہلاک اور پانچ زخمی ہوئے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بروقت کارروائی کے نتیجے میں وانا اور گردونواح کی آبادی کو ممکنہ بڑے جانی و مالی نقصان سے محفوظ بنایا گیا، جبکہ دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی۔

دوسری جانب کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) ڈیرہ اسماعیل خان ریجن نے انٹیلیجنس اطلاعات کی بنیاد پر ضلع ٹانک کے علاقے کورائی، حدود تھانہ شورکوٹ میں ٹارگٹڈ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن (IBO) کیا۔سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائی کے دوران مطلوب دہشت گرد خالد عرف کمانڈر ولد سدو زئی عرف الو زئی کو گھیرے میں لے کر متعدد بار ہتھیار ڈالنے کی ہدایت کی گئی، تاہم اس نے سرنڈر کرنے کے بجائے اہلکاروں پر فائرنگ شروع کر دی، جس پر جوابی کارروائی میں وہ ہلاک ہوگیا۔

بتدائی تحقیقات کے مطابق ہلاک دہشت گرد 17 مارچ 2025 کو سی ٹی ڈی کے کانسٹیبل محمد علی کی ٹارگٹ کلنگ سمیت متعدد مقدمات میں مطلوب تھا، جبکہ مقامی پولیس کو بھی مختلف مقدمات میں اس کی تلاش تھی۔ سی ٹی ڈی کے مطابق وہ اپنی شناخت تبدیل کرکے نقل و حرکت کرنے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بچنے کی کوشش کرتا رہا۔

Wildlife

سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد کا تعلق ٹی ٹی پی کے ذاکر کوچی کاروان گروپ سے تھا۔ اس کے مبینہ سہولت کاروں، مالی معاونین اور لاجسٹک نیٹ ورک کی نشاندہی کے بعد ان کے خلاف بھی قانونی کارروائی جاری ہے۔

کارروائی کے بعد ہلاک دہشت گرد کے قبضے سے ایک نائن ایم ایم پستول، ایک ہینڈ گرینیڈ اور ایک اسمارٹ فون برآمد کیا گیا، جنہیں فرانزک تجزیے کے لیے تحویل میں لے لیا گیا۔

کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

قبائلی اضلاع / خیبر پختونخوا

پشاور میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام، خودکش حملہ آور سمیت 2 دہشتگرد ہلاک

جون 30, 2025
پاکستان

جنوبی وزیرستان:مکین میں امن جرگہ کا انعقاد،پنتالیس رکنی کمیٹی تشکیل، قبائل کے ساتھ ملکر لاء عمل بنانے پر اتفاق

جولائی 11, 2025
پاکستان

بنوں: ڈومیل کے علاقے برام خیل میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملے میں تین اہلکار شہید

اپریل 18, 2026
پاکستان

خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس اسمبلی ہال کے بجائے عمران خان کرکٹ سٹیڈیم میں طلب

اپریل 20, 2026
وزیرستان ٹائمزوزیرستان ٹائمز
Follow US
2026 | WAZIRISTAN TIMES | RIGHTS RESERVED
POWERED BY: THE DOTANI DIGITAL
Welcome Back!

Sign in to your account

یوزر نیم / ای میل
پاسورڈ

Lost your password?