وزیرستان ٹائمزوزیرستان ٹائمز
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • قبائلی اضلاع / خیبر پختونخوا
  • کالم / بلاگز
  • کھیل و ثقافت
  • ماحولیات
  • ہمارے بارے میں
وزیرستان ٹائمزوزیرستان ٹائمز
  • صفحۃ اول
  • پختونخوا
  • قومی
  • کالم
  • ماحولیات
  • ہمارے بارے میں
Search
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • قبائلی اضلاع / خیبر پختونخوا
  • کالم / بلاگز
  • کھیل و ثقافت
  • ماحولیات
  • ہمارے بارے میں
Follow US
پاکستان

بنوں: پولیس کی تھرمل کیمرا ٹیکنالوجی کو نشانہ بنانے کی کوشش، چوکیوں پر حملے ناکام

ویب ڈیسک
جولائی 23, 2025
شیئر کریں

خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں پولیس کی چوکی مزانگہ اور چوکی شیخ لنڈک پر خوارج کےحملے پولیس نے بھرپور جوابی کارروائی سے ناکام بنا دیے۔

تھانہ ہوید بنوں کی حدود میں دو پولیس چیک پوسٹوں شیخ لنڈک پر ڈرون اور مزانگہ پر عسکریت پسند نے چھوٹے بڑے جدید ہتھیاروں سے حملے کیے، حملے میں پولیس کی تھرمل کیمرا ٹیکنالوجی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔

پولیس اہلکاروں نے پیشہ ورانہ مہارت، دلیری اور ہوشیاری سے بروقت اور مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے دونوں حملوں کو پسپا کر دیا۔

بھرپور جوابی کارروائی کے نتیجے میں دہشت گرد فرار ہونے پر مجبور ہو گئے، جب کہ حملے میں چوکی کی عمارت ُ پولیس تنصیبات اور نفری محفوظ رہی۔

پولیس کی جانب سے علاقے میں سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا گیا ہے تاکہ فرار ہونے والے عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔

انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید اور ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) بنوں سجاد خان نے بنوں پولیس کی جرات مندانہ کارروائی کو سراہتے ہوئے تمام جوانوں کو شاباش دی اور انعامات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ بزدلانہ کارروائیاں ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتیں۔

آئی جی پختونخوا نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس ہر محاذ پر چوکنا، مستعد اور مکمل طور پر تیار ہے۔ آئندہ بھی ایسے تمام حملوں کا بھرپور اور جرأت مندانہ انداز میں جواب دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پولیس فورس دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر ہے اور عوام کے تحفظ کے لیے ہر ممکن قدم اٹھایا جائے گا۔

کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

پاکستان

چشمہ بیراج:سیلابی صورتحال، ہائی الرٹ جاری

جون 29, 2025
پاکستان

مستونگ: مسلح افراد کا مرکزی بازار اور 3 بینکوں پر حملہ،ایک شخص جاں بحق، 7 زخمی

جولائی 1, 2025
پاکستان

پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے 200 ارب ڈالر کی ضرورت ہے، مصدق ملک

جون 29, 2025
قبائلی اضلاع / خیبر پختونخوا

محرم الحرام سیکورٹی: ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر قائم

جون 29, 2025
وزیرستان ٹائمزوزیرستان ٹائمز
Follow US
2025 | WAZIRISTAN TIMES | RIGHTS RESERVED
POWERED BY: THE DOTANI DIGITAL
Welcome Back!

Sign in to your account

یوزر نیم / ای میل
پاسورڈ

Lost your password?