وزیرستان ٹائمزوزیرستان ٹائمز
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • قبائلی اضلاع / خیبر پختونخوا
  • کالم / بلاگز
  • کھیل و ثقافت
  • ماحولیات
  • ہمارے بارے میں
وزیرستان ٹائمزوزیرستان ٹائمز
  • صفحۃ اول
  • پختونخوا
  • قومی
  • کالم
  • ماحولیات
  • ہمارے بارے میں
Search
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • قبائلی اضلاع / خیبر پختونخوا
  • کالم / بلاگز
  • کھیل و ثقافت
  • ماحولیات
  • ہمارے بارے میں
Follow US

عام بخار اور ملیریا کے بخار میں کیا فرق ہے؟ علامات جانیے

ویب ڈیسک
اپریل 25, 2026
شیئر کریں

دنیا بھر میں ہر سال 25 اپریل کو ’ورلڈ ملیریا ڈے‘ منایا جاتا ہےتاکہ اس جان لیوا بیماری کے خلاف شعور بیدار کیا جا سکے۔

اس سال ڈاکٹرز نے موسمی تبدیلیوں کے دوران ہونے والے عام بخار اور ملیریا کے درمیان فرق کو سمجھنے کی اہمیت پر زور دیا ہے، کیونکہ غلط تشخیص علاج میں تاخیر اور پیچیدگیوں کا باعث بن سکتی ہے۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ، بخار خود ایک بیماری نہیں بلکہ جسم میں کسی انفیکشن کی علامت ہوتا ہے، لیکن اس کی نوعیت مختلف بیماریوں کی نشاندہی کر سکتی ہے۔

عام بخار زیادہ تر وائرل یا بیکٹیریل انفیکشن جیسے نزلہ، زکام یا فلو کی وجہ سے ہوتا ہے۔ اس میں جسم کا درجہ حرارت آہستہ آہستہ بڑھتا ہے اور مریض کو جسم میں درد، گلا خراب ہونا، کمزوری اور ہلکی کپکپی جیسی علامات محسوس ہو سکتی ہیں۔

عام طور پر یہ بخار چند دن میں آرام، پانی کی مناسب مقدار اور سادہ ادویات سے ٹھیک ہو جاتا ہے۔

اس کے برعکس ملیریا بخار ایک خاص جراثیم ”پلازموڈیم“ کی وجہ سے ہوتا ہے جو مچھر کے کاٹنے سے انسان کے جسم میں داخل ہوتا ہے۔ اس بخار کی خاص علامت اس کا وقفے وقفے سے آنا ہے۔

مریض کو پہلے اچانک تیز بخار ہوتا ہے، پھر شدید کپکپی اور بعد میں پسینہ آ کر بخار کم ہو جاتا ہے، لیکن کچھ دن بعد یہ دوبارہ لوٹ آتا ہے۔

ماہرین کے مطابق ملیریا میں سر درد، متلی، قے اور شدید تھکن بھی عام علامات ہیں۔ اس بیماری میں مریض کو کچھ وقت کے لیے آرام محسوس ہوتا ہے لیکن پھر بخار دوبارہ شدت سے آ جاتا ہے، جو اسے عام بخار سے مختلف بناتا ہے۔

ڈاکٹرز کے مطابق مریض اکثر بخار کے درمیان وقفے میں خود کو نارمل محسوس کرتے ہیں، جس کی وجہ سے وہ ڈاکٹر کے پاس جانے میں تاخیر کر دیتے ہیں۔ یہی تاخیر ملیریا کو خطرناک بنا دیتی ہے۔

ڈاکٹرز نے خبردار کیا ہے کہ اگر بخار دو سے تین دن سے زیادہ برقرار رہے یا بار بار کپکپی اور پسینہ آئے تو فوراً طبی معائنہ کروانا چاہیے۔

ملیریا کی تصدیق کے لیے خون کا ٹیسٹ کیا جاتا ہے جس کے بعد مخصوص ادویات سے علاج کیا جاتا ہے۔

ماہرین صحت کے مطابق ملیریا اگر علاج کے بغیر رہ جائے تو یہ جگر، گردوں اور خون کی کمی جیسے سنگین مسائل پیدا کر سکتا ہے۔ اس لیے احتیاط، صاف پانی اور مچھر سے بچاؤ اس بیماری سے حفاظت کے اہم طریقے ہیں۔

یاد رکھیں، عام بخار سادہ ادویات سے ٹھیک ہوسکتا ہے، لیکن ملیریا کے لیے ماہر ڈاکٹر کی تجویز کردہ مخصوص دوا ہی واحد حل ہے۔

کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

پاکستان

آئندہ مہم جوئی کی کوشش پر جنگ کے اثرات وسیع اور خطرناک ہوں گے: فیلڈ مارشل

مئی 10, 2026
قبائلی اضلاع / خیبر پختونخوا

جنوبی وزیرستان ،ڈیرہ اسماعیل خان جانے والے ٹریکٹر ٹرالی کو حادثہ ،خاتون اور بچی جاں بحق،5 زخمی

اکتوبر 6, 2025
قبائلی اضلاع / خیبر پختونخوا

جنوبی وزیرستان لوئر کی دو تحصیلوں شکئی اور وانا میں کرفیو نافذ

اکتوبر 6, 2025
پاکستان

گیس کے گھریلو صارفین کیلئے فکسڈ چارجز میں 50 فیصد اضافہ

جون 29, 2025
وزیرستان ٹائمزوزیرستان ٹائمز
Follow US
2026 | WAZIRISTAN TIMES | RIGHTS RESERVED
POWERED BY: THE DOTANI DIGITAL
Welcome Back!

Sign in to your account

یوزر نیم / ای میل
پاسورڈ

Lost your password?