جنوبی وزیرستان؛ احساس کفالت پروگرام دفتر پر فائرنگ، اہلکار جاں بحق

فاروق

جنوبی وزیرستان: جنوبی وزیرستان لوئر کی تحصیل برمل کے علاقے اعظم ورسک میں، 12 اگست کو، نامعلوم مسلح افراد نے احساس کفالت پروگرام کے دفتر میں داخل ہو کر فائرنگ کر دی۔

​ابتدائی معلومات کے مطابق، فائرنگ کے نتیجے میں دفتر کا ایک اہلکار خالق نور شدید زخمی ہوا جسے ڈیرہ اسماعیل خان ہسپتال منتقل کرتے ہوئے راستے میں دم توڑ جبکہ ایک خاتون کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔
​زخمی خاتون کو علاج کے لیے وانا ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
تاحال حملہ آوروں کی شناخت، حملے کی وجہ اور زخمی خاتون کی طبی صورتحال کے بارے میں مزید تصدیق شدہ تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

​پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے ابھی تک اس واقعے کے بارے میں کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا ہے

کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے