جاپان میں 7.4 شدت کا زلزلہ، سونامی وارننگ جاری

جاپان میں 7.4 شدت کے زلزلے کے بعد حکام نے سونامی وارننگ جاری کر دی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ساحلی علاقوں میں ہنگامی اقدامات شروع کر دیے گئے ہیں۔ جاپان میٹورولوجیکل ایجنسی کے مطابق زلزلہ سمندر کے اندر آیا جس کے باعث سونامی کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔

حکام نے ساحلی علاقوں میں رہنے والے افراد کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کردی ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے کئی علاقوں میں محسوس کیے گئے تاہم جانی و مالی نقصان کی تفصیلات فوری طور پر سامنے نہیں آ سکیں۔

کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے