وزیرستان ٹائمزوزیرستان ٹائمز
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبر پختونخوا
  • کالم / بلاگز
  • کھیل و ثقافت
  • ماحولیات
وزیرستان ٹائمزوزیرستان ٹائمز
  • صفحۃ اول
  • پختونخوا
  • قومی
  • کالم
  • ماحولیات
  • ہمارے بارے میں
Search
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبر پختونخوا
  • کالم / بلاگز
  • کھیل و ثقافت
  • ماحولیات
فالو کریں

خیبرپختونخوا سمیت ملک بھر میں بارشوں کا الرٹ جاری

ویب ڈیسک
اکتوبر 5, 2025
شیئر کریں

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر نے ملک کے مختلف علاقوں میں ممکنہ بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔ آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، خیبر پختونخواہ، پنجاب اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارشوں کا امکان ہے۔

Contents
خیبرپختونخوا کے کئی اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکانپنجاب کے مختلف شہروں میں بھی بارشوں کی پیشگوئیسندھ کے ساحلی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی بارش کا امکانگلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہاین ڈی ایم اے کی شہریوں سے احتیاطی اقدامات پر عملدرآمد کی اپیل

خیبرپختونخوا کے کئی اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

خیبرپختونخوا میں پشاور، مہمند، نوشہرہ، مالاکنڈ، چارسدہ، ابیٹ آباد، بنوں، بونیر، ہزارہ میں‌بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے. اس کے علاوہ صوابی، وزیرستان اور ملحقہ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
خیبر پختونخواہ کے اضلاع چترال، دیر، ہری پور، کوہاٹ، کوہستان، خیبر، کرم اور مانسہرہ میں بھی وقفے وقفے سے بارشوں کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی بارشوں کی پیشگوئی

پنجاب میں راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، میانوالی، حافظ آباد، سرگودھا اور خوشاب میں بارشیں متوقع ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بڑے دریاؤں بشمول دریائے جہلم، راوی اور ستلج کے بالائی علاقوں میں بھی بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

سندھ کے ساحلی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان

این ڈی ایم اے کے مطابق سندھ میں کراچی، جامشورو، ٹھٹہ، بدین، سجاول، تھرپارکر اور عمر کوٹ میں بھی ہلکی سے درمیانی بارشیں متوقع ہیں۔

گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں ممکنہ بارشوں کے باعث پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

این ڈی ایم اے کی شہریوں سے احتیاطی اقدامات پر عملدرآمد کی اپیل

این ڈی ایم اے نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ پہاڑی علاقوں میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور موسم و سڑکوں کی صورتحال سے باخبر رہنے کے لیے ریڈیو، ٹی وی اور پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ سے رہنمائی حاصل کریں۔
این ڈی ایم اےکے مطابق نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر تمام متعلقہ اداروں کو بر وقت معلومات فراہم کر رہا ہے جبکہ این ڈی ایم اے صوبائی و مقامی انتظامیہ سے مکمل رابطے میں ہے۔
عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ مقامی انتظامیہ کی ہدایات پر فوری عمل کریں اور ہنگامی حالات میں متعلقہ اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان

شمالی وزیرستان:اتمانزئی مشران نے علاقائی امن اومان صورتحال پر جرگہ طلب کرلیا

جولائی 3, 2025
پاکستان

خیبرپختونخوا میں نئی حکومت کی تشکیل: ڈاکٹر عباد وزارتِ اعلیٰ کے امیدوار، امیر مقام سرگرم

جون 29, 2025
پاکستان

لکی مروت: ٹانک سٹی تھانہ کے محرر اے ایس آئی ممتاز علی فائرنگ سے شہید

دسمبر 29, 2025
قبائلی اضلاع / خیبر پختونخوا

خیبرپختون خوا:آؤٹ سورس کیے گئے 210 سکولوں میں سے صرف 146 سکول فعال جبکہ 64 سکول غیر فعال ہیں، یہ صورتحال

جون 29, 2026
وزیرستان ٹائمزوزیرستان ٹائمز
فالو کریں
2026 | WAZIRISTAN TIMES | RIGHTS RESERVED
POWERED BY: THE DOTANI DIGITAL
Welcome Back!

Sign in to your account

یوزر نیم / ای میل
پاسورڈ

Lost your password?