خیبرپختونخوا میں مون سون بارشوں کی تباہ کاریاں، 11افراد جاں بحق، 6زخمی

File Photo

خیبرپختونخوا میں مون سون بارشوں کی تباہ کاریاں، 11افراد جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہو گئے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے جانی و مالی نقصانات کی ابتدائی رپورٹ جاری کر دی، جس میں صورتحال انتہائی گھمبیر دکھائی گئی ہے۔
پی ڈی ایم اے رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ خیبرپختونخوا میں مون سون بارشوں سے 11افراد جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہوئے ہیں، ان جاں بحق ہونے والوں میں 4 مرد، 3 خواتین اور 4 بچے شامل ہیں، جبکہ بارشوں سے زیادہ نقصان ضلع سوات میں ریکارڈ کیا گیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں مجموعی طور پر 56 مکانات کو نقصان پہنچا، جن میں سے 50 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا، جبکہ 6 مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔ یاد رہے خیبرپختونخوا میں مون سون بارشوں کی تباہ کاریاں، 11افراد جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہو گئے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں.
پی ڈی ایم اے ذرائع کے مطابق دریائے سوات میں خوازہ خیلہ کے مقام پر سیلابی ریلہ انتہائی تیزی سے گزرا، جس سے مقامی آبادی کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، اس صورتحال کی دیکھا دیکھی ممکنہ خطرات کے پیش نظر نوشہرہ اور چارسدہ کی ضلعی انتظامیہ کو بھی الرٹ جاری کرتے ہوئے ہدایت کی گئی ہے کہ پیشگی حفاظتی اقدامات یقینی بنائیں۔

کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے