وزیرستان ٹائمزوزیرستان ٹائمز
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبر پختونخوا
  • کالم / بلاگز
  • کھیل و ثقافت
  • ماحولیات
وزیرستان ٹائمزوزیرستان ٹائمز
  • صفحۃ اول
  • پختونخوا
  • قومی
  • کالم
  • ماحولیات
  • ہمارے بارے میں
Search
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبر پختونخوا
  • کالم / بلاگز
  • کھیل و ثقافت
  • ماحولیات
فالو کریں

علی امین گنڈاپور کا صوبے میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کی اجازت نہ دینے کا اعلان

ویب ڈیسک
جولائی 25, 2025
شیئر کریں

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے صوبے میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ کل جماعتی کانفرنس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’ہم ڈرون حملوں کی اجازت نہیں دیں گے، یہ حملے عام شہریوں کی جان لے رہے ہیں، آپریشنز کے مثبت نتائج سامنے نہیں آئے بلکہ نقصان ہی ہوا ہے۔‘

علی امین گنڈاپور نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہیں صوبے کے فیصلوں کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ’صوبے میں فیڈرل فورس کی مداخلت برداشت نہیں کریں گے، اور گڈ طالبان کے لیے اب کوئی گنجائش نہیں۔ جو بھی ان کی سفارش کرے گا، اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔‘

وزیراعلیٰ نے اپوزیشن جماعتوں پر بھی تنقید کی اور کہا کہ ’کل جماعتی کانفرنس کے بائیکاٹ کے ذریعے اپوزیشن نے بزدلی کا ثبوت دیا۔‘

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ’صوبے میں گڈ طالبان کا جو سلسلہ چل رہا ہے، وہ ہمارے اداروں کی خاموش حمایت سے ہے، لیکن اب مزید یہ قبول نہیں۔ گڈ طالبان ہمارے ادارے ہی ختم کریں گے اور ان کے لیے اعتماد کا رشتہ ختم ہو رہا ہے۔‘

ادھر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے علی امین گنڈاپور کے ڈرون حملوں سے متعلق بیان کو سختی سے مسترد کر دیا۔ اپنی ٹویٹ میں وزیر داخلہ نے کہا کہ ’دہشتگردوں کے خلاف تمام وسائل استعمال ہوں گے، کسی کو اجازت دینے کی ضرورت نہیں۔‘

محسن نقوی نے الزام عائد کیا کہ ’ایک اہم صوبائی عہدےدار ڈیرہ اسماعیل خان میں طالبان کو کتنے پیسے ہر ماہ دیتا ہے ؟

یہ بھی پڑھیں

پاکستان

چشمہ بیراج:سیلابی صورتحال، ہائی الرٹ جاری

جون 29, 2025
پاکستان

افغان طالبان کی درخواست پر عارضی سیز فائر کا آغاز، پاکستان نے حامی بھرلی

اکتوبر 16, 2025
قبائلی اضلاع / خیبر پختونخوا

جنوبی وزیرستان لوئر؛ مسجد میں آٹھ سالہ بچہ قتل، چچازاد بھائی قاتل نکلا، پولیس

جولائی 4, 2026
پاکستان

لکی مروت میں مبینہ خودکش دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد نو ہوگئی: ڈی پی او

مئی 12, 2026
وزیرستان ٹائمزوزیرستان ٹائمز
فالو کریں
2026 | WAZIRISTAN TIMES | RIGHTS RESERVED
POWERED BY: THE DOTANI DIGITAL
Welcome Back!

Sign in to your account

یوزر نیم / ای میل
پاسورڈ

Lost your password?