وزیرستان ٹائمزوزیرستان ٹائمز
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبر پختونخوا
  • کالم / بلاگز
  • کھیل و ثقافت
  • ماحولیات
وزیرستان ٹائمزوزیرستان ٹائمز
  • صفحۃ اول
  • پختونخوا
  • قومی
  • کالم
  • ماحولیات
  • ہمارے بارے میں
Search
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبر پختونخوا
  • کالم / بلاگز
  • کھیل و ثقافت
  • ماحولیات
فالو کریں

پاکستان میں آئین وقانون نام کی کوئی چیز باقی نہیں رہی،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

ویب ڈیسک
اگست 10, 2025
شیئر کریں

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ پاکستان میں آئین و قانون نام کی کوئی چیز باقی نہیں رہی، عوامی نمائندوں کو بلاوجہ نا اہل کرکے ان کے حقوق چھینے جا رہے ہیں۔
اپنے بیان میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ سابق حکومتوں کی کرپشن کو ہمارے خلاف ہتھیار بنایا جا رہا ہے، کوہستان سکینڈل صوبے کا نہیں بلکہ وفاق کا معاملہ ہے، مگر الزام ہم پر ڈالا جا رہا ہے، 17ماہ میں صوبے نے 250 ارب روپے سے زائد آمدنی حاصل کر کے تاریخ رقم کی ہے۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ فارم 47کی مانگے تانگے کی حکومت ہم پر مسلط کی گئی، رجیم چینج سے حکومت گرانے کے بعد پی ٹی آئی حالتِ جنگ میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کر دیا ہے، ہمیں قرضوں میں ڈوبا ہوا اور تنخواہوں کے لالے پڑے صوبے کا چارج ملا، صوبے کو مالی تباہی سے نکال کر کامیابی کی طرف گامزن کر دیا۔
وزیر اعلی نے کہا کہ خیبرپختونخوا شفافیت، خدمت اور ترقی میں ملک بھر میں مثال بن چکا ہے، دہشت گردی کا خاتمہ اور عوام کا اعتماد بحال کرنا سب سے بڑی ترجیح ہے، جرگوں کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا، عوام کی رائے فیصلہ کن ہوگی، پولیس و فوج کے شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔
علی امین گنڈاپورنے کہا کہ عوامی رائے اور جرگوں کی مشاورت سے مضبوط حکمت عملی تیار کریں گے، رجیم چینج سے حکومت گرانے کے بعد پی ٹی آئی حالتِ جنگ میں ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا مزید کہنا تھا کہ ریاست مخالف قوتیں متحرک لیکن ہم ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں، انتقامی کارروائیاں عروج پر، مگر ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے، یہ پاکستان اور آزادی کی جنگ ہے، اور ہم آخری دم تک لڑیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان

معرکۂ حق کی تاریخی کامیابی کا ایک سال مکمل ہونے پر صدرِ مملکت اور وزیرِاعظم کا پیغام

مئی 10, 2026
قبائلی اضلاع / خیبر پختونخوا

ڈیرہ اسماعیل خان: غگ ایکٹ کے مقدمے میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

جولائی 19, 2026
پاکستان

ملکی سیاست میں اہم پیش رفت متوقع، وزیراعظم شہباز شریف کی چوہدری نثار سے ملاقات

جون 29, 2025
قبائلی اضلاع / خیبر پختونخوا

ضلع کرم میں فائرنگ، 2 افرادجاں بحق

جون 18, 2026
وزیرستان ٹائمزوزیرستان ٹائمز
فالو کریں
2026 | WAZIRISTAN TIMES | RIGHTS RESERVED
POWERED BY: THE DOTANI DIGITAL
Welcome Back!

Sign in to your account

یوزر نیم / ای میل
پاسورڈ

Lost your password?