وانا: نامعلوم افراد کی فائرنگ، واپڈا افسر زخمی،بھائی جاں بحق​

Noor ali

جنوبی وزیرستان لوئر کی تحصیل وانا تھانہ سٹی کی حدود سرکی کوٹ (کڑی کوٹ) میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ایس ڈی او واپڈا نور اسلم کو شدید زخمی کر دیا، جبکہ اس حملے میں ان کے بھائی محمد اسلم جان کی بازی ہار گئے۔

جاں بحق ہونے والے محمد اسلم محکمہ صحت میں ملازم تھے۔​دونوں بھائیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال وانا منتقل کیا گیا جہاں نور اسلم کا علاج جاری ہے۔

تاحال حملے کے محرکات معلوم نہیں ہو سکے اور نہ ہی کسی تنظیم نے اس کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں

کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے