وزیرستان ٹائمزوزیرستان ٹائمز
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبر پختونخوا
  • کالم / بلاگز
  • کھیل و ثقافت
  • ماحولیات
وزیرستان ٹائمزوزیرستان ٹائمز
  • صفحۃ اول
  • پختونخوا
  • قومی
  • کالم
  • ماحولیات
  • ہمارے بارے میں
Search
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبر پختونخوا
  • کالم / بلاگز
  • کھیل و ثقافت
  • ماحولیات
فالو کریں

سوات ایکسپریس وے پر ٹرک الٹنے سے 15 افراد جاں بحق اور 8 شدید زخمی ہوگئے۔

ویب ڈیسک
اکتوبر 16, 2025
شیئر کریں

رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع مالاکنڈ کے علاقے ظلم کوٹ ٹنل کے مقام پر ایک خوفناک حادثہ پیش آیا ہے، جہاں سوات ایکسپریس وے پر ایک ٹرک اچانک الٹ گیا۔یہ افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب خانہ بدوش سوات سے فیصل آباد کی جانب نقل مکانی کر رہے تھے۔ حادثے کی وجہ ٹرک کے بریک فیل ہونے اور تیز رفتاری بتائی جا رہی ہے جس کے باعث ٹرک گہری کھائی میں جاگرا۔

حادثے کے فوری بعد ریسکیو اور لیویز کی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور انہوں نے شدید زخمیوں کو نکال کر کیٹیگری اے ڈی ایچ کیو اسپتال بٹ خیلہ منتقل کیا جہاں زخمیوں کو فوری طبی امداد دی جا رہی ہے۔

اطلاع کے مطابق 15 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ 8 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں جن میں کئی کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں چار خواتین اور پانچ بچے بھی شامل ہیں۔
مقامی انتظامیہ اور متعلقہ حکام نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ٹرک کے ڈرائیور کی گرفتاری کے لیے بھی کارروائی جاری ہے۔

حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس طرح کے حادثات سے بچاؤ کے لیے اپنی گاڑیوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں اور ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کریں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان

خیبرپختونخوا میں رواں سال 476 دہشت گردی واقعات میں 121 شہری شہید، 301زخمی

اگست 2, 2025
قبائلی اضلاع / خیبر پختونخوا

شمالی وزیرستان؛بیوی اور بیٹی کا مبینہ قاتل گرفتار کرلیا گیا۔پولیس پریس کانفرنس

جولائی 3, 2026
قبائلی اضلاع / خیبر پختونخوا

سانحہ سوات میں جاں بحق 10 افراد کی نماز جنازہ ادا، 4 افسران معطل

جون 28, 2025
پاکستان

کے پی حکومت جعلی ہے، تبدیلی پی ٹی آئی کے اندرسے آنی چاہئے، مولانا فضل الرحمان

جولائی 12, 2025
وزیرستان ٹائمزوزیرستان ٹائمز
فالو کریں
2026 | WAZIRISTAN TIMES | RIGHTS RESERVED
POWERED BY: THE DOTANI DIGITAL
Welcome Back!

Sign in to your account

یوزر نیم / ای میل
پاسورڈ

Lost your password?