امن و امان صورتحال کے پیش نظر شمالی وزیرستان میں دو روزہ کرفیو نافذ کر دیا گیا، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہفتہ، اتوار اور سوموار کی صبح تک مکمل کرفیو کا اعلان کر دیا۔
اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ 2 اگست بروز ہفتہ صبح 5 بجے سے 4 اگست بروز سوموار صبح 7 بجے تک ضلع بھر میں کرفیو نافذ رہے گا۔ اس دوران تمام سڑکیں اور آمد و رفت کے راستے بند ہوں گے، جبکہ ضلع میں سیکیورٹی فورسز کی نقل و حرکت جاری رہے گی۔
شمالی وزیرستان میں دو روزہ کرفیو نفاذ کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ اس دوران اپنی روزمرہ سرگرمیاں روک دیں اور سیکیورٹی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں، سورج غروب ہونے سے لے کر سورج طلوع ہونے تک نقل و حرکت پر پابندی پہلے کی طرح تاحکمِ ثانی برقرار رہے گی۔
امن و امان صورتحال کے پیش نظر شمالی وزیرستان میں دو روزہ کرفیو نافذ
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
