شمالی وزیرستان:اتمانزئی مشران نے علاقائی امن اومان صورتحال پر جرگہ طلب کرلیا

فاروق

میرانشاہ :شمالی وزیرستان کے تمام قبائل کے نمائندہ جرگہ نے کل بروز جمعہ میرعلی میں علاقے میں جاری امن امان کی مخدوش صورتحال سے نمٹنے کیلئے گرینڈ جرگہ طلب کرلیا ہے اور اعلان کیا ہے کہ کسی بھی دیہات اور گاں میں جمعے کی نماز ادانہیں کی جائے گی بلکہ وزیرستان کے تمام باشندے ایک ساتھ میرعلی میں ڈھائی بجے نماز جمعہ ادا کرینگے جس کے بعد موجودہ صورتحال کے حوالے سے اپنی نوعیت کا سب سے بڑا جرگہ منعقد کیا جائے گا ۔

اج بروزجمعرات کو داوڑ اور وزیر قبیلے کے مشران پر مشتمل ایک جرگہ منعقد ہوا جس کے ترجمان مفتی بیت اللہ نے میڈیا کو جاری بیان میں عوام سے اپیل کی کہ موجودہ صورتحال میں ایک لائحئہ عمل بنانے کیلئے جمعے کے روز تمام لوگ میرعلی میں جمع ہو جائیں جس کے بعد ایک نمائندہ وفد حکومت کو عوام کی طعرف سے جاری کردہ پیغام پہنچائے گی ۔ یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب علاقے میں امن و امان کی صورتحال انتہائی مخدوش ہو چکی ہے اور عوام میں کسی ممکنہ اپریشن کے حوالے سے سخت تشویش پائی جاتی ہے ۔
مفتی بیت اللہ نے واضح کیا کہ حکومت کے ساتھ امن و امان کے حوالے سے بات کرنے کیلئے ایک پلیٹ فارم سے متفقہ فیصلہ سامنے انا چاہئے تاکہ علاقے میں جاری کشیدگی اور بدامنی کا راستہ روکا جا سکے ۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں میرعلی میرانشاہ روڈ پر خدی کے علاقے میں سیکورٹی فورسز کے کانوائے پر خود کش حملہ ہوا تھا جس میں 13 اہلکار شہید ہو ئے تھے اور تب سے اب تک شمالی وزیرستان میں شدید کشیدگی پائی جارہی ہے جبکہ ہفتے میں دو دن کرفیو کا نفاذ بھی معمول بن چکا ہے جس سے نہ صرف عوام بلکہ تاجر اور کاروباری طبقہ بھی شدید مشکلات کا شکار ہے ۔

کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے