امن و امان کی صورتحال: جنوبی وزیرستان میں یوریا کھاد پر مکمل پابندی عائد، دفعہ 144 نافذ

فاروق

جنوبی وزیرستان:
ضلعی انتظامیہ لوئر اور اپر جنوبی وزیرستان نے امن و امان کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر ضلع بھر میں یوریا کھاد پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ اس سلسلے میں دونوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز مسرت زمان اور عرفان علی کے زیردستخطی باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔

انتظامیہ کے مطابق ضلع میں یوریا کھاد کی خرید و فروخت، نقل و حمل اور ذخیرہ اندوزی پر مکمل طور پر قدغن لگا دی گئی ہے۔ یہ پابندی 27 جولائی سے 25 اگست 2026ء تک کے لیے نافذ کی گئی ہے۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ قدم اس خدشے کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے کہ یوریا کھاد کو دیسی ساختہ دھماکہ خیز مواد (IEDs) کی تیاری میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔

نوٹیفکیشن میں تمام کھاد ڈیلرز، تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ اس حکم کی سختی سے پاسداری کریں۔ انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق دفعہ 188 کے تحت سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے