ضلع بنوں کے تھانہ وزیر کے حدود میں خونیہ خیل چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا، دہشتگردوں نے خونیہ خیل چوکی پر حملہ کرنے کی کوشش کی، جسے پولیس اہلکاروں نے جرات و بہادری سے ناکام بنا دیا۔
اس موقع پر ایف سی دریوبہ کے اہلکار اور مقامی عوام بھی پولیس کی مدد کے لیے بروقت پہنچ گئے، اور ان کے مشترکہ بروقت اور بھرپور جوابی کارروائی کے باعث دہشتگرد پسپا ہو کر فرار ہونے پر مجبور ہو گئے۔
خونیہ خیل چوکی پر فتنہ الخوارج کے شرپسندوں کا حملہ کے دوران خوش قسمتی سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ ریجنل پولیس آفیسر بنوں سجاد خان اور ضلعی پولیس سربراہ سلیم عباس کلاچی نے چوکی پر موجود بہادر جوانوں کو شاباش دی اور ان کے حوصلے اور فرض شناسی کو سراہا۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عوام اور پولیس کے باہمی تعاون سے علاقے میں امن قائم ہے اور دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔
عینی چاہدین نے کہا کہ عسکریت پسندوں نے بڑے ہتھیاروں سے چوکی پر حملہ کیا، رواں ہفتے اسی چیک پوسٹ پر یہ دوسرا حملہ ہے، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
بنوں، خونیہ خیل چوکی پردہشتگردوں کا حملہ ناکام
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
