گیس کے گھریلو صارفین کیلئے فکسڈ چارجز میں 50 فیصد اضافہ

فائل فوٹو: شٹراسٹاک

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ( اوگرا ) نے گیس کے گھریلوں صارفین کے لیے فکسڈ چارجز میں 50 فیصد اضافہ کردیا اور فکسڈ چارجز 400 سے بڑھاکر 600 روپے مقرر کردیے گئے ہیں۔

ڈان نیوز کے مطاق اوگرا کی جانب سے گیس کی نئی قیمتیوں سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے تحت پروٹیکٹڈ گھریلو گیس صارفین کے لیے فکسڈ چارجز 400 سے بڑھاکر 600 روپے مقرر کردیے گئے ہیں۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ اضافے کا اطلاق گھریلو صارفین پر نہیں ہوگا، گھریلو صارفین کے لیے صرف ماہانہ فکسڈ چارجز میں اضافہ کیا گیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق نان پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کے لیے فکسڈ چارجز میں ایک ہزار روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نان پروٹیکٹڈ 1.5 ایچ ایم تک صارفین کے فکسڈ چارجز ایک ہزار سے بڑھا کر 1500 روپے ہوگئے ہیں۔

علاوہ ازیں، نان پروٹیکٹڈ 1.5 ایچ ایم سے زیادہ گیس والے صارفین کے فکسڈ چارجز 2 ہزار سے بڑھاکر 3 ہزار ہوگئے ہیں۔

اوگرا کے نوٹی فکیشن کے مطابق بلک صارفین، پاورسیکٹر، انڈسٹری کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے جب کہ گھریلو صارفین کے لیے صرف فکسڈ چارجز میں اضافہ کیا گیا۔

نوٹی فکیشن میں مزید کہا گیا کہ تندور، کمرشل، کیپٹو، سی این جی، سیمنٹ، کھاد کے لیے گیس کی قیمتیں تبدیل نہیں ہوئی، گیس کی نئی قیمتیوں کا اطلاق یکم جولائی 2025 سے ہوگا۔

کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے