سوات حادثہ:ایک اور بچے کی نعش چارسدہ سے مل گئی،تعداد14ہو گئی

سوات سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے ایک اور بچے کی نعش چارسدہ سے مل گئی جس کے بعد مجموعی طورپر جاں بحق ہونے والے کی تعداد 14تک پہنچ گئی جبکہ ایک تاحال لاپتہ ہے ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دریائے سوات میں بہہ جانے والے لاپتہ افراد میں سے ایک اور بچے کی نعش چارسدہ کے مقام پر دریاء سے نکال لی گئی، دانیال کا تعلق مردان سے تھا ۔
حادثے میں جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 14ہوگئی ہے جبکہ سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے ایک بچے کی تلاش تاحال جاری ہے۔
ریسکیو 1122 کی واٹر ریسکیو ٹیمیں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سوات کی نگرانی میں ممکنہ مقامات پر مسلسل سرچ آپریشن میں مصروف ہیں۔
واضح رہے کہ نواں کلی کے رہائشی گیارہ سالہ بچہ دانیال کی لاش تین دن بعد مل گئی ہے جس کے باعث پہچان مشکل ہورہی تھی ۔
سوات انتظامیہ کی اطلاع پر متوفی کے لواحقین موقع پر پہنچ کر لاش کی پہچان کردی۔
گیارہ سالہ دانیال کی نماز جنازہ آج سہ پہر 03:00 بجے نواں کلی میں ادا کی جائے گی۔

کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے