وزیرستان ٹائمزوزیرستان ٹائمز
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبر پختونخوا
  • کالم / بلاگز
  • کھیل و ثقافت
  • ماحولیات
وزیرستان ٹائمزوزیرستان ٹائمز
  • صفحۃ اول
  • پختونخوا
  • قومی
  • کالم
  • ماحولیات
  • ہمارے بارے میں
Search
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبر پختونخوا
  • کالم / بلاگز
  • کھیل و ثقافت
  • ماحولیات
فالو کریں

ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن میں جزوی کرفیوں نافذ

فاروق
فاروق محسود
اگست 10, 2026
شیئر کریں

ڈیرہ اسماعیل خان سمیت چار اضلاع میں جزوی کرفیوں نافذ

جنوبی وزیرستان:ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن کے اضلاع ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک، جنوبی وزیرستان اپر اور لوئر جنوبی وزیرستان میں آج بروز سوموار دس اگست کو دفعہ 144 کے تحت نقل و حرکت پر پابندی کے الگ الگ احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

احکامات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں یہ پابندی صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک، جبکہ ٹانک، جنوبی وزیرستان اپر اور لوئر میں جنوبی وزیرستان میں صبح 6 بجے سے شام 7 بجے تک نافذ رہے گی۔ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان کے حکم کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹانک روڈ کو طارق شہید کے علاقے سے بھگوال تک اور اقبال فورٹ سے بھگوال تک کی شاہراہیں بند رہیں گی۔ اس کے علاوہ کلاچی ،هتاله، کوٹ اٹل ، گڑھ عبداللہ کے علاوہ دیہاتوں سے نکلنے والے چھوٹے راستے جن میں ٹکواڑہ، ہتالہ، پوٹھہ، بڈھ، کانوڑی،گڑھ محبت، چھکان گاؤں، سرداری اور پوٹھہ تاکوٹ عیسیٰ خان اور ہتالہ بازار بھی صبح 6بجے سے شام 6بجے تک بند رہے گا۔

ٹانک میں کوڑ فورٹ سے خرگی جندولہ کے راستے اپر جنوبی وزیرستان

کی حد تک نقل و حرکت پر پابندی ہوگی۔ اسی طرح ڈبرہ کوڑ فورٹ گرداوی، گومل زم ڈیم روڈ اور گلگائی کوٹ ڈبرہ کے راستے بھی اپر جنوبی وزیرستان کی سرحد تک بند کر دیے گئے ہیں۔ٹانک – جندولہ، ٹانک – ڈیرہ اسماعیل خان، ڈیرہ اسماعیل خان – ٹانک بائی پاس سمیت پٹھان کوٹ وغیرہ کے راستے بھی بند رہے گے

۔اپر جنوبی وزیرستان کے تحصیلوں اور سب ڈویژنوں سرویکئی اور لدھا میں بازاروں اور مارکیٹوں کے کھلنے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔ اس ضلع میں لدھا میکین تبائی سر بی بی بی آر، سراروغہ کوٹکئی سپنکئی رغزئی نظر خیل، درگئی برج مادی جان شین وارسک مولائے خان سرائے چگملائی ژڈل اور سرویکئی مولائے خان سرائے بروند کے راستے بند ہیں۔جنوبی وزیرستان لوئر میں تحصیل وانا کے مخصوص علاقوں بشمول وانا بازار اور وانا بائی پاس پر صبح 6بجے سے شام 7بجے تک نقل و حرکت پر پابندی نافذ رہے گی۔ وانا ، تیارزہ گیٹ ، کرب کوٹ ،تنائی ، عزیز آباد چوک ، درگئی برج اور گل کچھ توئی خولہ تنائی کے راستے بھی بند کیے گئے ہیں۔جاری اعلامیہ کے مطابق ایمبولینس، فائر بریگیڈ کی گاڑیاں اور دیگر ہنگامی سروسز دینے والے ادارے اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔ دیگر صورتوں میں صرف انہی افراد اور گاڑیوں کو پولیس یا سیکیورٹی فورسز کی اجازت سے نقل و حرکت کی اجازت ہوگی جن کے پاس کوئی ہنگامی وجہ ہو، اور انہیں اپنا قومی شناختی کارڈ یا گاڑی کے دستاویزات پیش کرنا ہوں گے۔ سیکیورٹی فورسز کی گاڑی دیکھتے ہی دیگر گاڑیوں کو 50 میٹر دور روک دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان

بنوں، خونیہ خیل چوکی پردہشتگردوں کا حملہ ناکام

اگست 18, 2025
پاکستان

امن و امان صورتحال کے پیش نظر شمالی وزیرستان میں دو روزہ کرفیو نافذ

اگست 2, 2025
قبائلی اضلاع / خیبر پختونخوا

پشاور میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام، خودکش حملہ آور سمیت 2 دہشتگرد ہلاک

جون 30, 2025
پاکستان

جنوبی وزیرستان: پائیدار امن کے لیے وانا میں قبائلی رہنماؤں کا بڑا امن جرگہ

جون 15, 2026
وزیرستان ٹائمزوزیرستان ٹائمز
فالو کریں
2026 | WAZIRISTAN TIMES | RIGHTS RESERVED
POWERED BY: THE DOTANI DIGITAL
Welcome Back!

Sign in to your account

یوزر نیم / ای میل
پاسورڈ

Lost your password?