وزیرستان ٹائمزوزیرستان ٹائمز
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • قبائلی اضلاع / خیبر پختونخوا
  • کالم / بلاگز
  • کھیل و ثقافت
  • ماحولیات
  • ہمارے بارے میں
وزیرستان ٹائمزوزیرستان ٹائمز
  • صفحۃ اول
  • پختونخوا
  • قومی
  • کالم
  • ماحولیات
  • ہمارے بارے میں
Search
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • قبائلی اضلاع / خیبر پختونخوا
  • کالم / بلاگز
  • کھیل و ثقافت
  • ماحولیات
  • ہمارے بارے میں
Follow US

 خیبرپختونخوا میں 29 جولائی سے 5 اگست تک مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی

ویب ڈیسک
جولائی 28, 2026
شیئر کریں

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے خیبرپختونخوا میں 29 جولائی سے 5 اگست تک مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے تمام ضلعی انتظامیہ کو پیشگی حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق 29 جولائی سے مون سون ہوائیں صوبے کے بالائی اور وسطی علاقوں کو متاثر کریں گی، جبکہ یکم اگست سے مغربی ہواؤں کا سلسلہ بھی شدت اختیار کرنے کا امکان ہے، جس کے باعث مختلف اضلاع میں موسلادھار بارشیں متوقع ہیں۔

ادارے کے مطابق چترال، اپر و لوئر دیر، سوات، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ اور اپر و لوئر کوہستان میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے، جبکہ ان اضلاع کے مقامی ندی نالوں میں فلیش فلڈ کا بھی خطرہ موجود ہے

پی ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ سوات، ایبٹ آباد، پشاور، چارسدہ، مردان، صوابی اور نوشہرہ سمیت وسطی اور میدانی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے، جبکہ شدید بارش اور تیز ہوائیں کمزور تعمیرات، بجلی کے کھمبوں اور بل بورڈز کو بھی نقصان پہنچا سکتی ہیں۔

پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو حساس علاقوں اور کمزور آبادیوں میں پیشگی حفاظتی اقدامات یقینی بنانے، دریاؤں، ندی نالوں اور برساتی گزرگاہوں کی مسلسل نگرانی کرنے اور سیلاب، فلیش فلڈ اور لینڈ سلائیڈنگ کے خدشات والے علاقوں میں ریسکیو عملہ اور ضروری مشینری ہر وقت تیار رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

پی ڈی ایم اے نے شہریوں اور سیاحوں کو بھی احتیاط برتنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا ہے کہ خراب موسم کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں، دریاؤں اور ندی نالوں سے کم از کم 20 فٹ کا محفوظ فاصلہ برقرار رکھیں، بارش کے دوران سیلابی پانی میں داخل نہ ہوں اور شدید بارش کے دوران پہاڑی علاقوں میں ٹریکنگ، ہائیکنگ اور کیمپنگ سے اجتناب کریں۔

یہ بھی پڑھیں

خیبرپختونخوا میں بارشوں سے اموات میں اضافہ، جانی و مالی نقصان کی تازہ رپورٹ جاری

جولائی 23, 2026
قبائلی اضلاع / خیبر پختونخوا

وانا میں قومی امن جرگہ، 10 جون کو اگلا جرگہ بلانے کا اعلان

جون 1, 2026
قبائلی اضلاع / خیبر پختونخوا

قبائلی اضلاع پر 10 فیصد سیلز ٹیکس کے نفاذ کے خلاف صنعتکاروں کا احتجاج کا اعلان

جون 29, 2025
قبائلی اضلاع / خیبر پختونخوا

ضلع کرم میں فائرنگ، 2 افرادجاں بحق

جون 18, 2026
وزیرستان ٹائمزوزیرستان ٹائمز
Follow US
2026 | WAZIRISTAN TIMES | RIGHTS RESERVED
POWERED BY: THE DOTANI DIGITAL
Welcome Back!

Sign in to your account

یوزر نیم / ای میل
پاسورڈ

Lost your password?