وزیرستان ٹائمزوزیرستان ٹائمز
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • قبائلی اضلاع / خیبر پختونخوا
  • کالم / بلاگز
  • کھیل و ثقافت
  • ماحولیات
  • ہمارے بارے میں
وزیرستان ٹائمزوزیرستان ٹائمز
  • صفحۃ اول
  • پختونخوا
  • قومی
  • کالم
  • ماحولیات
  • ہمارے بارے میں
Search
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • قبائلی اضلاع / خیبر پختونخوا
  • کالم / بلاگز
  • کھیل و ثقافت
  • ماحولیات
  • ہمارے بارے میں
Follow US

بنوں : سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری، کئی عسکریت پسند ہلاک اور مشتبہ افراد گرفتار

ویب ڈیسک
جولائی 19, 2026
شیئر کریں

ضلع بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی انٹیلی جنس پر مبنی کارروائیاں جاری ہیں۔ تحصیل بکاخیل میں تازہ آپریشن کے دوران مزید 3 عسکریت پسند ہلاک کیے گئے، جبکہ دوسری جانب بنوں پولیس نے تحصیل میریان کے علاقوں نورڑ اور ممباتی بارکزئی میں سرچ آپریشن کے دوران 28 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بکاخیل میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے ایک مشتبہ ٹھکانے پر انٹیلی جنس پر مبنی کارروائی کی۔ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3 عسکریت پسند ہلاک ہوگئے

حکام کا کہنا ہے کہ ضلع بھر میں عسکریت پسندوں، ان کے سہولت کاروں اور ٹھکانوں کے خلاف کارروائیوں کا دائرہ مزید وسیع کر دیا گیا ہے۔ سیکیورٹی فورسز اور بنوں پولیس اس وقت بکاخیل، جانی خیل، میریان، سررہ درگاہ اور وزیر سب ڈویژن میں انٹیلی جنس پر مبنی اور ٹارگٹڈ آپریشنز جاری رکھے ہوئے ہیں۔

یہ کارروائیاں 15 جولائی کو تھانہ میریان پر بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے خودکش حملے کی ناکام کوشش کے بعد مزید تیز کی گئیں۔ حملے کے اگلے روز بکاخیل اور میریان میں سرچ اور کلیئرنس آپریشنز کا آغاز کیا گیا، جن کے دوران مختلف مقامات پر دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ دھماکے عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں میں موجود بارودی مواد اور گولہ بارود پھٹنے کے باعث ہوئے، جب سیکیورٹی فورسز متاثرہ علاقوں کو کلیئر کر رہی تھیں

آئی ایس پی آر نے جمعہ کو جاری بیان میں کہا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بنوں میں مختلف انٹیلی جنس پر مبنی کارروائیوں میں 24 عسکریت پسند ہلاک کیے گئے تھے۔ بکاخیل میں تازہ کارروائی کے بعد حالیہ دنوں میں ہلاک ہونے والے عسکریت پسندوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگیا ہے

ذرائع کے مطابق جانی خیل اور ملحقہ علاقوں میں کلیئرنس آپریشن کے بعد علاقے میں مزید سیکیورٹی اہلکار اور بکتر بند گاڑیاں تعینات کی گئی ہیں تاکہ حاصل کی گئی پیش رفت کو برقرار رکھا جا سکے۔

ضلع بھر میں سیکیورٹی انتظامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔ آپریشنل علاقوں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز عارضی طور پر معطل ہیں، جبکہ شہریوں کو غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کرنے اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع متعلقہ حکام کو دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔حکام کے مطابق انٹیلی جنس پر مبنی اور ٹارگٹڈ آپریشنز اس وقت تک جاری رہیں گے جب تک عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں، سہولت کاروں اور لاجسٹک نیٹ ورکس کا مکمل خاتمہ نہیں ہو جاتا۔

کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

پاکستان

وانا میں احتجاجی مظاہرہ؛ امن بحالی،انگورآڈہ پر تجارت کی بحالی سمیت دوسرے مطالبات پیش

اگست 22, 2025
قبائلی اضلاع / خیبر پختونخوا

​ٹانک:نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کانسٹیبل حزب اللہ گنڈہ پورجاں بحق

جون 2, 2026
پاکستان

محسود قبائل کا دیرینہ مطالبہ، منگروٹی تا گربز شاہراہ پر جلد کام شروع کیا جائے گا۔ میجر جنرل مہر عمرخان نیازی

اگست 10, 2025
قبائلی اضلاع / خیبر پختونخوا

600 سے زائد پاکستانی ٹرک افغانستان میں پھنس گئے ہیں، ٹرانسپورٹرز کا احتجاج

جون 17, 2026
وزیرستان ٹائمزوزیرستان ٹائمز
Follow US
2026 | WAZIRISTAN TIMES | RIGHTS RESERVED
POWERED BY: THE DOTANI DIGITAL
Welcome Back!

Sign in to your account

یوزر نیم / ای میل
پاسورڈ

Lost your password?