ٹانک؛پولیس بکتربند پر حملہ، اے ایس آئی سمیت دو اہلکار جاں بحق

فاروق

ٹانک :ٹانک جنوبی وزیرستان مین شاہراہ تھانہ صدر کی حدود میں پولیس کی بکتر بند گاڑی کے قریب دھماکا ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق دھماکے میں ایس آئی سمیت 2 پولیس اہلکار جاں بحق اور 2 اہلکار زخمی ہو گئے

ڈی پی او ٹانک عبدالصمد خان کے مطابق جنوبی وزیرستان روڈ پر پولیس کی بکتر بند گاڑی معمول کے گشت پر تھی کہ ورانہ کے مقام پر دھماکا ہو گیا۔

دھماکے میں اے ایس آئی فرید اللّٰہ اور سپاہی اختر زمان موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ سپاہی عبدالمالک اور سپاہی قدرت اللّٰہ زخمی ہو گئے۔

میتیں اور زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال ٹانک منتقل کر دیا گیا۔ڈی پی او کے مطابق واقعے کی تحقیقات اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن جاری ہے۔

کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے