وزیرستان ٹائمزوزیرستان ٹائمز
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • قبائلی اضلاع / خیبر پختونخوا
  • کالم / بلاگز
  • کھیل و ثقافت
  • ماحولیات
  • ہمارے بارے میں
وزیرستان ٹائمزوزیرستان ٹائمز
  • صفحۃ اول
  • پختونخوا
  • قومی
  • کالم
  • ماحولیات
  • ہمارے بارے میں
Search
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • قبائلی اضلاع / خیبر پختونخوا
  • کالم / بلاگز
  • کھیل و ثقافت
  • ماحولیات
  • ہمارے بارے میں
Follow US

خیبرپختون خوا؛ شدید بارشوں کے باعث فلیش فلڈ، لینڈ سلائیڈنگ اور گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے کا خدشہ

ویب ڈیسک
جون 19, 2026
شیئر کریں

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے 22 جون تک بالائی خیبرپختونخوا میں بارشوں، تیز ہواؤں اور گرج چمک کی پیش گوئی کرتے ہوئے گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے (GLOF) اور فلیش فلڈ کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق اپر و لوئر چترال، سوات، اپر دیر، کوہستان اور مانسہرہ میں شدید بارشوں کے باعث فلیش فلڈ، لینڈ سلائیڈنگ اور گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے کے خدشات موجود ہیں۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق حساس اضلاع کی ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ رہنے اور صورتحال کی مسلسل نگرانی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ متعلقہ اداروں کو ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی انتظامات مکمل رکھنے کا بھی کہا گیا ہے۔

پی ڈی ایم اے نے ریسکیو اداروں، ہنگامی عملے اور مشینری کو ہر وقت تیار رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے خطرے سے دوچار آبادی کو بروقت آگاہ کرنے اور ضرورت پڑنے پر محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

سیاحوں اور مقامی آبادی کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے، دریاؤں، ندی نالوں اور گلیشیائی علاقوں سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ عوام سے کہا گیا ہے کہ بارشوں کے دوران تیز بہاؤ والے پانی اور برساتی ندی نالوں کے قریب جانے سے اجتناب کریں۔

یہ بھی پڑھیں

قبائلی اضلاع / خیبر پختونخوا

سوات: چھٹیاں کرنے پر مدرسے کے اساتذہ کے مبینہ تشدد سے کم عمر طالب علم جاں بحق

جولائی 23, 2025
پاکستان

وزیراعلیٰ کے پی کا سی ایم ایچ پشاورکا دورہ، خودکش حملے کے زخمی اہلکاروں کی عیادت کی

جولائی 1, 2025
قبائلی اضلاع / خیبر پختونخوا

ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن میں جزوی کرفیوں نافذ

اگست 10, 2026
قبائلی اضلاع / خیبر پختونخوا

کرک میں خوفناک حادثہ، 6 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

نومبر 23, 2025
وزیرستان ٹائمزوزیرستان ٹائمز
Follow US
2026 | WAZIRISTAN TIMES | RIGHTS RESERVED
POWERED BY: THE DOTANI DIGITAL
Welcome Back!

Sign in to your account

یوزر نیم / ای میل
پاسورڈ

Lost your password?