لکی مروت میں مبینہ خودکش دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد نو ہوگئی: ڈی پی او

خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں ہونے والے ایک دھماکے کے نتیجے میں کم از کم سات افراد ہلاک جبکہ 22 زخمی ہوئے ہیں۔

ضلعی پولیس افسر نذیر خان کے مطابق لکی مروت کے علاقے نورنگ میں ہونے والا یہ دھماکہ بظاہر خودکش حملہ معلوم ہوتا ہے تاہم اس ضمن میں تحقیقات جاری ہیں اور مزید حقائق تفتیش کے بعد ہی سامنے آئیں گے۔

مقامی پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے نو افراد میں دو ٹریفک پولیس کے اہلکار بھی شامل ہیں۔ مقامی پولیس کے مطابق یہ دھماکہ نورنگ کے مصروف ترین بازار میں واقع پھاٹک چوک پر ہوا۔ اس مقام پر صبح کے اوقات میں زیادہ رش کی وجہ سے ٹریفک پولیس اہلکار ٹریفک کو کنٹرول کرتے ہیں۔

پولیس اہلکاروں نے بتایا کہ لاشوں اور زخمیوں کو نورنگ ہسپتال کے علاوہ بنوں میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال اور خلیفہ گل نواز ٹیچنگ ہسپتال منقتل کر دیا گیا ہے۔

خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں اور لکی مروت میں ایک عرصے سے حالات کشیدہ ہیں۔ سنیچر کی شام بنوں میں فتح خیل چیک پوسٹ پر بھی لوڈر رکشہ میں بارودی مواد سے دھماکہ کیا گیا تھا جس میں 15 پولیس اہلکاروں کی جان چلی گئی تھی جبکہ تین اہلکار زخمی ہوئے تھے۔

کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے