وزیرستان ٹائمزوزیرستان ٹائمز
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبر پختونخوا
  • کالم / بلاگز
  • کھیل و ثقافت
  • ماحولیات
وزیرستان ٹائمزوزیرستان ٹائمز
  • صفحۃ اول
  • پختونخوا
  • قومی
  • کالم
  • ماحولیات
  • ہمارے بارے میں
Search
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبر پختونخوا
  • کالم / بلاگز
  • کھیل و ثقافت
  • ماحولیات
فالو کریں

ٹانک؛ گھر پر کواڈکاپٹر حملہ،خاتون سمیت تین بچے زخمی،ذرائع

فاروق
فاروق محسود
جون 18, 2026
شیئر کریں

ضلع ٹانک میں تھانہ ملازئی کی حدود اور ایف سی قلعہ کے قریب واقع شفیق شاہ نامی شخص کےگھر پر مبینہ کواڈ کاپٹر حملے کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت تین بچے زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والوں میں ایک خاتون اور تین بچے شامل ہیں، تاہم تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور متعلقہ اداروں کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور شواہد اکٹھے کرنے کے بعد تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق حملے کی نوعیت، مقاصد اور ذمہ دار عناصر کے تعین کے لیے مختلف پہلوں سے تفتیش جاری ہے، جبکہ واقعے سے متعلق مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی واقعے کی وجوہات اور حقائق کے بارے میں حتمی موقف سامنے لایا جائے گا۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز بھی تھانہ صدر کی حدود میں مبینہ طور پر کواڈکاپٹر حملے میں سیدگی خوڑ میں موٹرسائیکل پر سوار نوجوان جاں بحق ہوا

یہ بھی پڑھیں

قبائلی اضلاع / خیبر پختونخوا

جنوبی وزیرستان لوئر؛ نامعلوم مسلح افراد فائرنگ سے دو افراد قتل

اگست 9, 2026
قبائلی اضلاع / خیبر پختونخوا

خیبرپختون خوا؛ شدید بارشوں کے باعث فلیش فلڈ، لینڈ سلائیڈنگ اور گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے کا خدشہ

جون 19, 2026
قبائلی اضلاع / خیبر پختونخوا

شمالی وزیرستان: 13اہلکار خودکش حملہ میں شہید، 24 زخمی

جون 28, 2025
پاکستان

فتنہ الخوارج کے گرفتار سرغنہ عامر سہیل عرف مولوی حیدر کے ہوشربا انکشافات

اپریل 17, 2026
وزیرستان ٹائمزوزیرستان ٹائمز
فالو کریں
2026 | WAZIRISTAN TIMES | RIGHTS RESERVED
POWERED BY: THE DOTANI DIGITAL
Welcome Back!

Sign in to your account

یوزر نیم / ای میل
پاسورڈ

Lost your password?