جنوبی وزیرستان: متعدد مقدمات میں مطلوب دہشتگردوں کے گھر مسمار

Noor ali
فائل فوٹو

جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردی کے خلاف جاری کارروائیوں کے دوران بڑی پیش رفت کرتے ہوئے ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری سمیت متعدد مقدمات میں مطلوب دہشتگردوں کے گھر مسمار کر دیئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی جنوبی وزیرستان لوئر کے تھانہ سٹی کے حدود میں کی گئی، جس میں مطلوب دہشتگرد فاتح اور زرقاوی کے گھر جوکہ داژا غنڈی اور زیڑی نور میں تھے کو مسمار کردیا ہے۔

سیکورٹی زرائع کے مطابق دونوں افراد مختلف سنگین مقدمات میں سیکیورٹی اداروں کو مطلوب تھے۔
سنگین جرائم میں ملوث دہشتگرد
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں دہشتگرد ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے، بھتہ خوری اور دیگر جرائم میں بھی نامزد تھے، جبکہ اس کے علاوہ معصوم شہریوں کے قتل میں بھی ان کا کردار رہا ہے۔

سیکیورٹی فورسز کے مطابق علاقے میں دہشتگردی کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں، سیکورٹی ذرائع کے مطابق امن و امان کی بحالی اولین ترجیح ہے، جس کیلئے علاقے میں سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے اور گھروں کی مسماری کا مقصد سہولت کاری کے عمل کو روکنا ہے۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ گھر دہشتگردوں کی سہولت کاری کے لیے استعمال ہو رہے تھے، ان ڈھانچوں کو آپریشنل سپورٹ کے طور پر استعمال کیا جاتا تھا، سیکورٹی فورز کی جانب سے اٹھائے جانے والے اس اقدام کا مقصد دہشتگرد نیٹ ورک کو کمزور کرنا ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز بھی احمدزائی وزیر قبائل کا جرگہ منعقد کیا گیا جس میں شرکاء نے علاقہ میں پائیدار امن کا مطالبہ کیاگیا ہے، دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے مزید اقدامات پر بھی زور دیا جا رہا ہے۔

سیکورٹی فورسز نے عوام سے اپیل کی ہے کہ مشکوک عناصر کی نشاندہی میں تعاون کریں، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل رابطہ رکھیں اور امن کے قیام میں کردار ادا کریں۔

کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے