ٹانک؛ صرافہ بازار بند، تاجروں کا حکومتی ٹیکس پالیسیوں پر احتجاج

فاروق

ٹانک : صوبائی قائدین صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی کال پر ٹانک میں بھی ٹیکسوں کے خلاف صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ٹانک نے ڈسٹرکٹ پریس کلب ٹانک کے سامنے احتجاج مظاہرہ کیا

احتجاج میں کثیر تعداد میں جیولری کے کاروبار سے وابستہ افراد نے شرکت کرکے حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے صدر ظہور کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخواہ میں امن و امان کی مخدوش صورتحال کے باعث پہلے ہی ہمارے کاروبار تباہ ہو چکے ہیں اور گھروں کے چولہے جلانا ہمارے لئے دن بدن مشکل ہوتا جارہا یے جبکہ حکومت کے آئے روز ٹیکسوں نے رہی سہی کسر بھی اب پوری کر دی ہے
انہوں نے مذید کہا کہ محکمہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے ہمیں آئے روز تنگ کیا جاتا یے جو ناقابل برداشت عمل ہو چکا یے

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو کس چیز کا ٹیکس دیں صرافہ مارکیٹ میں بجلی پانی جیسی بنیادی سہولت بھی دکانداروں کو میسر نہیں ہے اور دکاندار پینے کا پانی پیسوں سے خرید کر لیتے ہیں

انہوں نے مذید کہا کہ صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے ہر فیصلے کا مکمل ساتھ دیا جائے گا وہ جو بھی لائحہ عمل دیں گے اس پر ہر صورت عمل پیرا ہونگے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ایف بی آر کی جانب سے لگائے گئے ٹیکس فوری واپس لیں

کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے