انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے ٹی 20 ورلڈ کپ کا شیڈول 25 نومبر کو جاری کیا جائیگا تاہم گروپ لیول پر روایتی حریف پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں رکھے گئے ہیں۔ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ 7 فروری سے 8 مارچ تک کھیلا جائے گا، جس کے شیڈول کا باضابطہ اعلان 25 نومبر کو کیا جائے گا۔
آئی سی سی کے مطابق ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کیلئے 20 ٹیموں کو 4 گروپس میں تقسیم کیا جائے گا، جن میں سے ہر گروپ سے ٹاپ 2 ٹیمیں سپر 8 مرحلے کے لیے کوالیفائی کریں گی، جبکہ پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں شامل ہوں گے، جن کے درمیان مقابلہ 15 فروری کو کولمبو میں ہوگا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان اوربھارت کے گروپ میں نیدرلینڈز، نمیبیا اور یو ایس اے کی ٹیم کے ہونے کا امکان ہے، جبکہ مشترکہ میزبان سری لنکا کے گروپ میں آسٹریلیا، زمبابوے، آئرلینڈ اور عمان کی ٹیمیں شامل ہیں۔
ادھر انگلینڈ، ویسٹ انڈیز، بنگلا دیش، نیپال اور اٹلی ایک گروپ جبکہ ساؤتھ افریقہ، نیوزی لینڈ، افغانستان، یو اے ای اور کینیڈا کو دوسرے گروپ میں رکھے جانے کا امکان ہے۔
آئی سی سی ایونٹ کے دوران بھارت میں ہونے والے میچز ممبئی، کلکتہ، چنائی، دہلی اور احمد آباد میں رکھے گئے ہیں، جبکہ سری لنکا میں میچز کولمبو اور کینڈی میں کھیلے جائیں گے، کیگا ایونٹ میں پاکستان اپنے میچز سری لنکا میں کھیلے گا۔ فائنل کیلئے بھارت کے شہر احمد آباد کو منتخب کیا گیا ہے تاہم اگر پاکستان فائنل میں پہنچا تو اس صورت میں ایونٹ کا فیصلہ کن میچ کولمبو میں کھیلا جائَے گا۔
ٹی 20 ورلڈ کپ، پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں شامل

کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
