جنوبی وزیرستان لیویز اہلکاروں کی گاڑی کو حادثہ،ایک جاںبحق

Bilal-Leavez-Hawaldar..-WT-photo.jpg

ٹانک :جنوبی وزیرستان لیویز اہلکاروں کی موٹر کار کو حادثہ کمانڈربلال نامی لیویز اہلکار جاں بحق جبکہ دوسرا اہلکار ابوبکر شدید زخمی۔زرائع کے مطابق گذشتہ روز علاقہ گومل کوٹ مرتضی میں تیز رفتاری کے باعث جنوبی وزیرستان لیویز اہلکاروں کی مو ٹر کار درخت سے جا ٹکرائی جس کے نتیجیمیں لیویز کمانڈر بلال موقع پر جاں بحق جبکہ ابوبکر محسود شدید زخمی ہوا۔
زخمی ابوبکر کو علاج معالجے کے لئے ڈی ایچ کیو ڈیر ہ ہسپتال منتقیل کر دیاگیاہے جبکہ لیویز کمانڈر بلال کی لاش کو اُنکے گھر ڈی آئی خان پنچادی گئی۔
یاد رہے کہ مرحوم لیویزکمانڈر بلال گزشتہ سال کسٹم پمپ ٹانک کے نزدیک لیویز کی گاڑی پر بم دھماکے میں تین ساتھیوں سمیت شدید زخمی ہوئے تھے۔