جنوبی وزیرستان کے دو حلقوں پر کلُ 41 امیدواروں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوگا

fa97bc6a-43bb-48d0-a63e-15f72af4274e-1.jpg

جنوبی وزیرستان کی کل آبادی 679185 افراد پر مشتمل ہے ۔جنوبی وزیرستان کے دو حلقوں پر ککلُ 41 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا ۔حلقہ پی کے 113 سے 20 جبکہ پی کے 114 سے 21 امیدوار الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں ۔

جنوبی وزیرستان میں کلُ ووٹرز کی تعداد 386841 ہے ۔حلقہ پی کے 113 میں کلُ ووٹرز کی تعداد 218835 ہے جس میں خواتین ووٹرز کی تعداد 96638ہے جبکہ مرد ووٹرز کی تعداد 122197 ہے ۔حلقہ پی کے 114 میں کلُ ووٹرز کی تعداد 167994 ہے .

جس میں خواتین ووٹرز کی تعداد 52422 جبکہ مرد ووٹرز کی تعداد 115572ہے ۔حلقہ پی کے 113 میں جمیعت علماء اسلام ف کے امیدوار مولانا عصام الدین، آزاد امیدوار بریگڈیر ریٹائرڈ قیوم شیر اور پی ٹی آئی کے افسر خان درمیان ہوگا ۔

حلقہ پی کے 114 میں پی ٹی آئی کے امیدوار نصیر اللہ، پیپلز پارٹی کے عمران مخلص ،جمیعت علماء اسلام ف کے صالح محمد اور آزاد امیدوار محمد عارف کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوگا ۔حلقہ پی کے 113 کے لئے ٹوٹل 139 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے جن میں میل 19 اور خواتین کے 16 پولنگ اسٹیشن جبکہ 104 کمبائن پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں ۔

حلقہ پی کے 114 میں98 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں جن میں 24 میل ،14 فیمل اور 60 کمبائن پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں