20 جولائی کو ہونے والے قبائلی اضلاع صوبائی انتخابات کے حوالے سے ٹرائبل یوتھ ایسوسی ایشن کی اہم پیشرفت۔۔۔

fa97bc6a-43bb-48d0-a63e-15f72af4274e.jpg

20 جولائی کو ہونے والے قبائلی اضلاع کے سے پہلے اور تاریخی صوبائی انتخابات کے حوالے سے ٹرائبل یوتھ ایسوسی ایشن کی اہم پیشرفت۔۔۔

الیکشن کمیشن اور ٹرائبل یوتھ ایسوسی ایشن کے مابین الیکشن کے حوالے سے اہم معاملات طے پاچکے ہیں جن کیمطابق ٹرائبل یوتھ ایسوسی ایشن کی ٹیم 20 جولائی کے الیکشن میں الیکشن مانیٹرنگ ٹیم کی حیثیت سے کام کریگی۔ ٹرائبل یوتھ ایسوسی ایشن کی مانیٹرنگ ٹیم تمام اضلاع کے پولنگ اسٹیشنز کے دورے کریگی اور اس بات کو یقینی بنائیگی کہ کہی پر بھی الیکشن کے دوران کوئی ابہام نہ اٹھے۔

ٹرائبل یوتھ ایسوسی ایشن مختلف پولنگ اسٹیشنز کی آبزرویشن اور عوامی شکایات کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ تیار کرکے الیکشن کمیشن میں جمع کریگی جو بنیادی اہمیت کی حامل ہوگی۔

اس ضمن میں الیکشن کمیشن نے ٹرائبل یوتھ ایسوسی ایشن کو مخصوص کارڈز جاری کردیئے ہیں جن کی موجودگی میں ٹرائبل یوتھ ایسوسی ایشن کی ٹیم کسی بھی وقت کسی بھی پولنگ اسٹیشن کا تفصیلی دورہ کرسکیگی۔