میں بھی آرہا ہوں لیگ کھیلنے،بچوں کو بھی تو پتہ چلے تیزی ہوتی کیا ہے، شعیب اختر

9cdaa5b7-b973-405f-8cdc-4b35dffd697e-12.jpg

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر اور راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور شعیب اختر نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چوتھے ایڈیشن کے آغاز سے قبل اپنے مداحوں کو ایک پیغام دیا ہے کہ وہ واپس آرہے ہیں اور اب وہ بھی لیگ کھیلیں گے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ویڈیو پیغام میں اسٹار فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا کہ ہیلو! 14 فروری کی تاریخ ہوگی، اپنے کیلنڈرز پر مارک کرلیں، میں بھی آرہا ہوں اس بار لیگ کھیلنے، آخر ان بچوں کو بھی تو پتہ چلے کہ تیزی ہوتی کیا ہے۔

اپنے ویڈیو پیغام میں شعیب اختر نے کہا کہ آج کل کے جو بچے ہیں انہیں لگتا ہے کہ انہیں بہت کچھ آتا ہے اور انہیں یہ بھی لگتا ہے کہ وہ میری تیزی کو چیلنج بھی کرسکتے ہیں۔

ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ بچوں میں واپس آرہا ہوں اور یہ میں تمہیں دکھاؤں گا کہ تیزی ہوتی کیا ہے، میں بھی اب لیگ کھیلوں گا اور تمہیں بتاؤں گا کہ تیزی کیا چیز ہے۔آخر میں انہوں نے کہا کہ یہ میرا اعلان ہے اور اب تم بچ کر رہنا۔