پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان کا انوکھا احتجاج

DvqtFavWwAE6bym.jpg

پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی انوکھا احتجاج کرتے ہوئے سیوریج کا گندہ پانی بالٹیوں میں بھر کر وزیر اعلیٰ ہاوس کراچی لے آئے۔

عالمگیر خان نے سیوریج کا پانی وزیر اعلیٰ ہاوس کے دروازے پر پھینک کر احتجاج ریکارڈ کروایا۔تفصیلات کے مطابق کراچی پاکستان کا سب سے بڑا شہر ہے جسے دنیا کے بڑے شہروں میں سے ایک شہر ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔

دوردراز کے علاقوں سے لوگ روزگار کی تلاش میں کراچی آتے ہیں جس کے باعث کراچی گوناگوں مسائل کا بھی شکار ہے ۔ان مسائل میں صفائی ستھرائی کا مسئلہ سرفہرست ہے۔ کراچی میں سیوریج کے پانی کے مسائل بہت زیادہ بڑھ چکے ہیں ۔پاکستان کی معیشت کو چلانے والے اس شہر کے کرتا دھرتاوں نے اس شہر کو لاوارث چھوڑ دیا ہے۔
یہی وجہ ہے شہر میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر نظر آتے ہیں ۔

یہی حال فکس اٹ کے بانی اور تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان کے حلقے کا تھا جس پر انہوں نے بارہا اپنی آواز متعلقہ اداروں تک پہنچانے کی کو شش کی مگر کسی نے انکی بات نہیں سنی جس پر پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی انوکھا احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ۔

عالمگیر خان سیوریج کا گندہ پانی بالٹیوں میں بھر کر وزیر اعلیٰ ہاوس کراچی لے آئےاور اسے لاکر وزیر اعلیٰ یاوس کے درواے پر پھینک دیا ۔انکا کہنا تھا کہ آج سندھ حکومت کرچی میں بکھری ہوئی گندگی کی ذمہ دار ہے،میں اداروں سے بات کر کر کے تھک چکا تھا مجبور ہو کر یہ انتہائی قدم اٹھا۔