ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، 4 پولیس اہلکار جاں بحق

9cdaa5b7-b973-405f-8cdc-4b35dffd697e-6.jpg

ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ ایس ایچ او سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق اہلکارمنگل کے روز تحصیل پرواکے علاقے ماڑہ میں معمول کی گشت کررہے تھے کہ اس دوران نامعلوم افراد نے پولیس وین پرفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 4 اہلکار جاں بحق جبکہ ایس ایچ او طاہر نواز اور 2 راہگیر زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق زخمی ایس ایچ او اور راہگیروں کو ضلعی ہیڈ کوارٹرہسپتال ڈی آئی خان منتقل کردیاگیاہے جبکہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

جاں بحق اہلکارو کی شناخت سپاہی سرفراز، سپاہی میرباز ،سپاہی آصف اور ڈرائیور جاوید کے ناموں سے ہوئی ہے۔ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کرسرچ آپریشن شروع کردی ہے۔