ٹیکس کا 60 فیصدصوبوں کو دیتے ہیں، اس لیے ڈیموں پر زیادہ رقم نہیں لگا پارہے: احسن اقبال

File Photo

اسلام آباد:  وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا  ہےکہ  حکومت  جو  ٹیکس اکٹھا کرتی ہے اس کا  60 فیصد صوبوں کو چلا جاتا ہے، یہی حال رہا  تو اگلے دو تین سال میں ترقیاتی بجٹ ایک  ہزار  ارب روپے سے کم ہو کر  500  ارب روپے رہ جائےگا۔

جیو نیوز کے  پروگرام جرگہ میں بات چیت کرتے ہوئے  وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ  صوبوں کو زیادہ پیسا دینے کے باعث  دیامر بھاشا ڈیم  اور مہمند ڈیم جیسے کلیدی اہمیت کے منصوبوں پر زیادہ پیسے خرچ نہیں کر پا رہے۔

  وفاقی وزیر منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ  دیامر بھاشا ڈیم کے لیے ایک ہزار ارب روپے اور مہمند ڈیم کے لیے تین سو ارب روپے چاہئیں۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام صوبوں کے حوالے کرنا چاہیے،گلگت بلتستان،  آزاد کشمیر اور کے پی میں ضم شدہ اضلاع کو  این ایف سی سے حصہ دلوانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے