وزیرستان ٹائمزوزیرستان ٹائمز
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • قبائلی اضلاع / خیبر پختونخوا
  • کالم / بلاگز
  • کھیل و ثقافت
  • ماحولیات
  • ہمارے بارے میں
وزیرستان ٹائمزوزیرستان ٹائمز
  • صفحۃ اول
  • پختونخوا
  • قومی
  • کالم
  • ماحولیات
  • ہمارے بارے میں
Search
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • قبائلی اضلاع / خیبر پختونخوا
  • کالم / بلاگز
  • کھیل و ثقافت
  • ماحولیات
  • ہمارے بارے میں
Follow US
پاکستان

پاکستان میں دراندازی کرنے والے ٹی ٹی پی جنگجوؤں میں 70 فیصد افغان ہوتے ہیں، فیلڈ مارشل

ویب ڈیسک
دسمبر 23, 2025
شیئر کریں

چیف آف ڈیفنس فورسز اور آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی وہ تنظیمیں جو پاکستان میں دراندازی کرتی ہیں، ان میں اکثریت افغانوں کی ہوتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹی ٹی پی کی جانب سے پاکستان آنے والی فورسز میں 70 فیصد افغان شامل ہوتے ہیں۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے یہ بات 10 دسمبر کو اسلام آباد میں منعقدہ نیشنل علما کانفرنس سے خطاب کے دوران کہی۔ تاہم کانفرنس میں ان کے خطاب کی تفصیلات تاحال محدود ہیں اور ان کی تقریر کے چند کلپس آج ٹی وی چینلز پر نشر کیے گئے۔

پاکستان کی جانب سے بارہا کابل پر زور دیا جاتا رہا ہے کہ افغان سرزمین کو پاکستان میں دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے سے روکا جائے، تاہم افغان حکومت ان الزامات کی تردید کرتی رہی ہے۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف آف ڈیفنس فورسز نے سوال اٹھایا کہ کیا افغانستان ہمارے پاکستانی بچوں کا خون نہیں بہا رہا؟

انہوں نے یاد دلایا کہ افغان طالبان کو واضح طور پر کہا گیا تھا کہ وہ پاکستان اور ٹی ٹی پی میں سے کسی ایک کا انتخاب کریں۔

بھارت کے ساتھ مئی میں ہونے والی چار روزہ کشیدگی کا ذکر کرتے ہوئے فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ اس دوران پاکستان کی جوابی کارروائی آپریشن بنیان مرصوص میں مسلح افواج کو غیبی مدد حاصل ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اسے خود محسوس کیا۔

انہوں نے بتایا کہ 7 مئی کی علی الصبح بھارت نے پاکستان کے مختلف علاقوں پر حملے کیے، جس کے نتیجے میں دونوں ممالک کے درمیان دہائیوں کی بدترین کشیدگی دیکھنے میں آئی۔ چار روزہ تصادم کے دوران دونوں جانب سے جنگی طیاروں، میزائلوں، توپ خانے اور ڈرونز کا استعمال ہوا، جس میں درجنوں افراد ہلاک ہوئے، بعد ازاں فریقین کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق ہوا۔

یہ کشیدگی 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں سیاحوں پر ہونے والے حملے کے بعد پیدا ہوئی، جس میں 26 افراد ہلاک ہوئے۔ بھارت نے بغیر شواہد پاکستان پر الزام عائد کیا، جسے پاکستان نے مسترد کرتے ہوئے خارجہ دفتر کے ذریعے بھارتی مؤقف کو من گھڑت اور ناقابلِ اعتبار قرار دیا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے یہ بھی کہا کہ دنیا میں 57 اسلامی ممالک ہیں اور ان میں اللہ تعالیٰ نے ہمیں حرمین شریفین کا محافظ ہونے کا اعزاز عطا کیا ہے۔

انہوں نے پاکستان اور 1400 سال قبل سعودی عرب میں قائم ہونے والی اسلامی ریاست کے درمیان مماثلت کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ایک ہی مقصد کے لیے قائم ہوئیں، دونوں کا قیام ایک ہی مہینے رمضان میں ہوا اور دونوں کی بنیاد ہجرت کے عنصر پر رکھی گئی۔

چیف آف ڈیفنس فورسز نے مزید کہا کہ کسی اسلامی ریاست میں ریاست کے علاوہ کوئی بھی جہاد کا حکم نہیں دے سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی کو یہ اختیار حاصل نہیں کہ وہ اختیار رکھنے والوں کے حکم، اجازت اور مرضی کے بغیر جہاد کا فتویٰ جاری کرے۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اپنے خطاب کے دوران قرآنِ پاک کی متعدد آیات کا حوالہ بھی دیا۔

کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

پاکستان

وانا میں احتجاجی مظاہرہ؛ امن بحالی،انگورآڈہ پر تجارت کی بحالی سمیت دوسرے مطالبات پیش

اگست 22, 2025
پاکستان

بنوں: پولیس کی تھرمل کیمرا ٹیکنالوجی کو نشانہ بنانے کی کوشش، چوکیوں پر حملے ناکام

جولائی 23, 2025
پاکستان

ہم نے نہ پچھلی حکومت کو چلنے دیا تھا نہ اِس حکومت کو چلنے دیں گے، مولانا فضل الرحمان

جون 30, 2025
پاکستان

محسود قبائل کا دیرینہ مطالبہ، منگروٹی تا گربز شاہراہ پر جلد کام شروع کیا جائے گا۔ میجر جنرل مہر عمرخان نیازی

اگست 10, 2025
وزیرستان ٹائمزوزیرستان ٹائمز
Follow US
2026 | WAZIRISTAN TIMES | RIGHTS RESERVED
POWERED BY: THE DOTANI DIGITAL
Welcome Back!

Sign in to your account

یوزر نیم / ای میل
پاسورڈ

Lost your password?