# وزیرستان ٹائمز > قبائلی اضلاع سے مستند خبریں ## Posts - [لدھا کے گاوں کوٹ لنگرخیل میں گھر پر مارٹر گولہ گرنے سے ایک خاتون جاں بحق](https://waziristantimes.com/kp-tribal-areas/648/): جنوبی وزیرستان اپر ہیڈکوارٹر لدھا کے گاوں کوٹ لنگرخیل میں گھر پر مارٹر گولہ گرنے سے ایک خاتون جاں بحق ہوگئی۔ واقعہ گزشتہ شب عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ کے بعد پیش ایا۔جس میں تین مختلف گاوں غواک، سلطانہ اور کوٹ لنگرخیل گاوں کے لوگ اس جھڑپ کے بعد پیش آنے والے صورتحال سے متاثر ہوئے کوٹ لنگرخیل میں ایک مارٹر گولہ ایک گھر پر گرا، جس کے نتیجے میں ایک خاتون شدید زخمی ہوئیں۔ انہیں فوری طور پر سول ہسپتال لدھا منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں۔ نماز […] - [ملک بھر میں بارش اور سیلاب سے تباہی، 43 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی](https://waziristantimes.com/kp-tribal-areas/646/): ملک بھر میں جاری موسلادھار بارشوں اور سیلابی صورتحال نے قیمتی انسانی جانوں کا بھاری نقصان کیا ہے۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق پنجاب اور خیبرپختونخوا میں مختلف حادثات کے دوران مجموعی طور پر 43 افراد جاں بحق اور 63 زخمی ہو چکے ہیں۔ مظفرآباد میں لینڈ سلائیڈنگ اور سڑک بہہ جانے کے باعث پھنسے 150 سیاحوں کو ریسکیو کر لیا گیا۔ خیبرپختون خوا میں اموات پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق خیبرپختونخوا میں 22 افراد کی جان گئی، 11 زخمی ہوئے۔ مرنے والوں میں 5 […] - [وزیراعلیٰ کے پی کا سی ایم ایچ پشاورکا دورہ، خودکش حملے کے زخمی اہلکاروں کی عیادت کی](https://waziristantimes.com/kp-tribal-areas/643/): وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا سی ایم ایچ پشاورکا دورہ کیا اور خودکش حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی عیادت کی۔ علی امین گنڈا پور نے دھماکے کے زخمیوں اور شہدا کے ورثا کو صوبائی حکومت کی طرف سے بھر پور پیکج دینے کا اعلان کیا۔ سی ایم ایچ پشاور میں شمالی وزیرستان میں خودکش حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کی عیادت کے دوران وزیراعلیٰ خیبرپختون خوا علی امین گنڈا پور نے زخمی سیکیورٹی اہلکاروں کو گلدستے پیش کیے۔ وزیراعلیٰ کے پی نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا […] - [گلگت بلتستان میں گلیشیئرز کے پگھلنے کا سلسلہ تیز، دریائوں میں پانی کی سطح بلند ہوگئی](https://waziristantimes.com/climate/640/): گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں میں گلیشیئرز کے پگھلنے کا سلسلہ تیز ہو گیا ہے، جس کے باعث دریاؤں میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو گئی ہے۔ کئی نشیبی علاقے زیرِ آب آ چکے ہیں، جب کہ متاثرہ علاقوں میں مقامی افراد اور سیاحوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ضلع غذر کی تحصیل یاسین میں پانی کے شدید کٹاؤ کے باعث کئی علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق پل اور سڑکیں شدید متاثر ہو چکی ہیں، جس کی وجہ سے نہ صرف آمد و رفت رک گئی ہے بلکہ ہنگامی […] - [ہم نے نہ پچھلی حکومت کو چلنے دیا تھا نہ اِس حکومت کو چلنے دیں گے، مولانا فضل الرحمان](https://waziristantimes.com/national/636/): جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اب جے یو آئی کی تحریک کا آغاز ہونے والا ہے، قوم کو اسلام آباد کی جانب مارچ کے لیے تیار رہنا چاہیئے اور پاکستان کے اندر انقلابی تبدیلی لانے کا وقت آ چکا ہے، ہم نے نہ اس حکومت کو چلنے دیا تھا نہ اس حکومت کو چلنے دیں گے۔ بٹگرام میں شائع اسلام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ 2018 کی طرح 2024 کے الیکشن کو بھی تسلیم […] - [پشاور میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام، خودکش حملہ آور سمیت 2 دہشتگرد ہلاک](https://waziristantimes.com/kp-tribal-areas/633/): خیبرپختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا گیا، جہاں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے خودکش حملہ آور سمیت 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ ملک دشمنوں سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق پشاور کے نواحی علاقے شمشتو ارمڑ میں دہشت گردی کی بڑی کوشش ناکام بنادی گئی، جہاں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے خود کش حملہ آور 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں سے بڑی مقدار میں اسلحہ،گولہ بارود برآمد […] - [ملک بھر میں آج سے 5 جولائی تک شدید بارشیں متوقع، سیلاب اور اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری](https://waziristantimes.com/kp-tribal-areas/622/): نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے آج سے 5 جولائی تک ملک بھر میں شدید مون سون بارشوں اور ممکنہ سیلاب کا الرٹ جاری کردیا۔ نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے آج سے 5 جولائی تک ملک بھر میں شدید مون سون بارشوں اور ممکنہ سیلاب کا الرٹ جاری کردیا۔ این ڈی ایم اے کے مطابق کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد، پوٹھوہار، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، بالاکوٹ، مری، گلیات میں موسلادھار بارش متوقع ہے جس کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ خیبرپختونخوا کے شہروں پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، […] - [قبائلی اضلاع پر 10 فیصد سیلز ٹیکس کے نفاذ کے خلاف صنعتکاروں کا احتجاج کا اعلان](https://waziristantimes.com/kp-tribal-areas/616/): اسلام آباد: فاٹا سے سابق رکن پارلیمنٹ اور سابق وفاقی وزیر حمید اللہ جان آفریدی نے وفاقی بجٹ 2025ءمیں قبائلی اضلاع کے تمام کارخانوں کی درآمد اشیاء اور فروخت کی فراہمی پر 10 فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے کی تجویز کو متفقہ طور پر مسترد کرتے ہوئے احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے۔نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں قبائلی علاقوں کے صنعتکارواں اور کاروباری افراد کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے حمید اللہ آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ قبائلی اضلاع میں کوئی ٹیکس یا حکومتی پالیسی نافذ کرنا غیر آئینی اور غیر قانونی تصور کیا جائے گا،قبائلی اضلاع میں […] - [فنڈز کی عدم ادائیگی ، ضم اضلاع کے آؤٹ سورس ہسپتالوں کی بندش کا خدشہ](https://waziristantimes.com/kp-tribal-areas/612/): خیبرپختونخوا کے ضم اضلاع میں فنڈز کی عدم ادائیگی کے باعث آؤٹ سورس ہسپتالوں کی بندش کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ذرائع کے مطابق خیبر پختونخواکے ضم اضلاع کے 19آؤٹ سورس ہسپتالوں کو 6ماہ سے فنڈز نہیں دیے گئے جس کے باعث ہسپتالوں کی بندش کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ محکمہ صحت نے ہسپتالوں کو 1ارب روپے ادا کرنے ہیں، ضم اضلاع کے آؤٹ سورس ہسپتالوں کے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگیاں بھی نہیں کی گئیں جبکہ ہسپتالوں کی انتظامیہ کو معیاری خدمات کی فراہمی میں مشکلات کا بھی سامنا ہے۔واضح رہے کہ پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے […] - [خیبرپختونخوا : لکی مروت میں فائرنگ سے امن کمیٹی کا سربراہ 2 ساتھیوں سمیت جاں بحق](https://waziristantimes.com/kp-tribal-areas/606/): خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے امن کمیٹی کا سربراہ کو 2 ساتھیوں سمیت قتل کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ضلع لکی مروت میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے امن کمیٹی کےسربراہ شہاب خیل جاں بحق ہوئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے دو جرگہ ممبران کو بھی قتل کیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔ - [گیس کے گھریلو صارفین کیلئے فکسڈ چارجز میں 50 فیصد اضافہ](https://waziristantimes.com/national/603/): آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ( اوگرا ) نے گیس کے گھریلوں صارفین کے لیے فکسڈ چارجز میں 50 فیصد اضافہ کردیا اور فکسڈ چارجز 400 سے بڑھاکر 600 روپے مقرر کردیے گئے ہیں۔ ڈان نیوز کے مطاق اوگرا کی جانب سے گیس کی نئی قیمتیوں سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے تحت پروٹیکٹڈ گھریلو گیس صارفین کے لیے فکسڈ چارجز 400 سے بڑھاکر 600 روپے مقرر کردیے گئے ہیں۔ نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ اضافے کا اطلاق گھریلو صارفین پر نہیں ہوگا، گھریلو صارفین کے لیے صرف ماہانہ فکسڈ چارجز میں اضافہ کیا گیا۔ نوٹی فکیشن کے […] - [زیارت: منا ڈیم میں 3 خواتین ڈوب گئیں، 2 کو بچا لیا گیا، تیسری کی تلاشی جاری](https://waziristantimes.com/climate/600/): خیبرپختونخواہ کے بعد بلوچستان میں بھی موسلادھار بارشوں کے باعث ندی نالوں اور ڈیموں میں طیغانی آگئی ہے، زیارت کے منا ڈیم میں 3 خواتین ڈوب گئیں جن میں سے 2 کو بچالیا گیا۔ ڈان نیوز کے مطابق ریسکیو اداروں کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں ڈوبنے والی 2 خواتین کو بچا لیا گیا ہے جبکہ تیسری خاتون کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق منا ڈیم سے بچائی گئی دونوں خواتین کو ڈی ایچ کیو ہسپتال زیارت منتقل کردیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز ژوب کے علاقے سلیازہ میں بھی ملتان سے […] - [پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے 200 ارب ڈالر کی ضرورت ہے، مصدق ملک](https://waziristantimes.com/climate/594/): سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کے اجلاس میں وفاقی وزیر مصدق ملک نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کو کلائمٹ فنانسنگ کے لیے 100 سے 200 ارب ڈالرز کی ضرورت ہے، جب کہ عالمی سطح پر موسمیاتی انصاف کا شدید فقدان ہے۔ چیئرپرسن شیری رحمٰن کی زیر صدارت اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا، جس میں ملک میں موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے اقدامات اور بجٹ کٹوتیوں پر تفصیل سے بات چیت کی گئی۔ وفاقی وزیر نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ وزارت موسمیاتی تبدیلی ایک گرین یونیورسٹی قائم کرنے جا رہی ہے، جہاں موسمیاتی تبدیلی […] - [عدالتی فیصلہ الیکشن کمیشن کو موصول، کل تک مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ بحال ہونے کا امکان](https://waziristantimes.com/national/590/): سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے کے بعد عملدرآمد کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق عدالت عظمیٰ کے فیصلے کی کاپی الیکشن کمیشن کو موصول ہو چکی ہے اور الیکشن کمیشن کی قانونی ٹیم نے فیصلے کا تفصیلی جائزہ لینا شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ کا نوٹیفکیشن کل تک جاری کر دے گا، جس کے بعد قومی اسمبلی میں حکومتی اتحاد کو دوبارہ دو تہائی اکثریت حاصل ہو جائے گی۔ قانونی ٹیم کی تیار کردہ رپورٹ کی روشنی میں مخصوص نشستوں کی بحالی کا باضابطہ اعلان کیا […] - [حافظ نعیم الرحمان نے مخصوص نشستوں کو پی ٹی آئی کا حق قرار دے دیا](https://waziristantimes.com/national/584/): امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے مخصوص نشستوں کو پی ٹی آئی کا حق قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کا فیصلہ افسوس ناک ہے جبکہ انہوں نے کراچی کے بلدیاتی نظام پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں جعلی طریقے سے میئر مسلط کیا گیا۔ لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کراچی میں جعلی طریقے سے میئر مسلط کیا گیا، عام انتخابات میں بھی ہماری نشستیں چھینیں گئیں، مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کا بنیادی حق تھا، ملک میں جاگیرداروں اور چوہدریوں کی اجارہ داری […] - [ملکی سیاست میں اہم پیش رفت متوقع، وزیراعظم شہباز شریف کی چوہدری نثار سے ملاقات](https://waziristantimes.com/national/581/): وزیراعظم شہبازشریف نے سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثا رسے راولپنڈی میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، دونوں رہنماؤں نے سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ملکی سیاست میں اہم پیش رفت کا امکان ہے، وزیراعظم شہباز شریف مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار سے ملاقات کے لیے ان کی رہائش گاہ پہنچے۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے چوہدری نثار سے اہم ملاقات کی، ملاقات میں چوہدری نثار کے صاحبزادے تیمور علی خان بھی موجود تھے جبکہ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ذرائع کے مطابق […] - [چشمہ بیراج:سیلابی صورتحال، ہائی الرٹ جاری](https://waziristantimes.com/kp-tribal-areas/574/): حالیہ مون سون بارشوں سے دریائے سندھ میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو گیا ۔چشمہ بیراج کے تمام 52 گیٹس کھول دئیے گئے ۔ ارساء چشمہ زرائع کے مطابق چشمہ بیراج میں اس وقت پانی کی آمد 2 لاکھ 82 ہزار 350 کیوسک جبکہ چشمہ بیراج میں پانی کا اخراج 2 لاکھ 10 ہزار 8 سو کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ چشمہ بیراج میں پانی کا لیول 668 فٹ ہے ۔چشمہ بیراج سے ملحقہ تمام جھیلیں پانی سے بھر گئیں۔ چشمہ جہلم لنک کینال اور چشمہ رائیٹ بینک کینال میں بھی پانی چھوڑ دیا گیا ہے۔ ارساء زرائع […] - [محرم الحرام سیکورٹی: ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر قائم](https://waziristantimes.com/kp-tribal-areas/570/): کمشنر اور ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ ڈویژن کا محرم الحرام میں امام بارگاہوں اور ان سے برآمد ہونے والے ماتمی جلوسوں کے روایتی راستوں کی سیکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے پولیس کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر ڈیرہ کا دورہ تفصیلات کے مطابق محرم الحرام کے حوالے سے ڈیرہ اسماعیل خان میں امن و امان کی صورتحال کو بر قرار رکھنے اور سیکیورٹی کے فول پروف حفاظتی انتظامات کو یقینی بنانے کے لیےکمشنرظفر الاسلام خٹک اور ریجنل پولیس آفیسر سید اشفاق انور ڈیرہ ڈویژن نے ضلع کے مختلف امام بار گاہوں اور ان سے برآمد ہونے والے ماتمی جلوسوں […] - [جنوبی وزیرستان اپر میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن شروع ہے، ترجمان پولیس محمد شعیب محسود](https://waziristantimes.com/kp-tribal-areas/566/): ڈسٹرکٹ پولیس افسر جنوبی وزیرستان اپر ارشد خان کی ہدایات پر تھانہ سراروغہ ایڈیشنل ایس ایچ او احمد شاہ کا سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران مشکوک افراد اور گاڑیوں کی چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے جنوبی وزیرستان اپر پولیس پبلک ریلیشن افسیر محمد شعیب کی جانب سے جاری پریس ریلز کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ارشد خان کے امن و امان کے قیام، جرائم کے خاتمے اور عوام کے جان، مال و آبرو کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے جاری کردہ واضح اور دو ٹوک احکامات کی روشنی میں ضلع بھر میں پولیس متحرک ہے۔اس سلسلے میں آج […] - [وزیراعظم کا ملک بھر میں بجلی کے بلوں میں ٹی وی لائسنس فیس ختم کرنے کا اعلان](https://waziristantimes.com/national/557/): وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں بجلی کے بلوں میں ٹی وی لائسنس فیس ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سالانہ 500 ارب کی بجلی چوری اور پیدوار کے مقابلےکھپت میں کمی توانائی کے شعبے کے سب سے بڑے چیلنجز ہیں، اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ منصوبے کا باضابطہ اجرا باعث اطمینان ہے۔ اسلام آباد میں پاور اسمارٹ موبائل ایپ ’اپنا میٹر اپنی ریڈنگ‘ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ منصوبے کا باضابطہ اجرا باعث اطمینان ہے، اصلاحات کے عمل کو مزید تیز کرنا ہے، میٹر ریڈنگ سے متعلق بہت […] - [پاکستانی پاسپورٹ کی رینکنگ میں بہتری، دنیا کے 100 بہترین پاسپورٹس میں شامل](https://waziristantimes.com/national/551/): پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی درجہ بندی میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔ ہینلے پاسپورٹ انڈیکس کی جانب سے سال 2025 کی رینکنگ جاری کردی گئی ہے۔ سنگاپور مضبوط ترین پاسپورٹ رکھنے والا دنیا کا واحد ملک ہے ،سنگاپور کے پاسپورٹ کے حامل شہری دنیا کے 193 ممالک میں ویزہ فری انٹری حاصل کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ دوسرا نمبر جاپان اور جنوبی کوریا کا ہے۔ دونوں ممالک کے پاسپورٹ رکھنے والے شہری دنیا کے 190 ممالک میں ویزے کے بغیر سفر کر سکتے ہیں۔ جرمنی، آئرلینڈ، ڈنمارک، فن لینڈ، فرانس، اٹلی اور اسپین تیسرے نمبر پر ہیں ، […] - [ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے کوریا کو بھی ہرادیا](https://waziristantimes.com/culture/545/): ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے چائنیز تائپے کے بعد اب کوریا کو بھی شکست دے دی۔ پاکستان گرلز نیٹ بال ٹیم نے 6 کے مقابلے 91 گول سے کامیابی حاصل کی۔ جنوبی کوریا میں جاری چیمپئن شپ میں یہ پاکستان کی مسلسل تیسری کامیابی ہے، پاکستان چو تھا میچ کل جاپان کے خلاف کھیلے گا۔ پاکستان پول بی میں چھ پوائنٹس کے ساتھ سہرفہرست ہے ہے۔ - [ٹیکس کا 60 فیصدصوبوں کو دیتے ہیں، اس لیے ڈیموں پر زیادہ رقم نہیں لگا پارہے: احسن اقبال](https://waziristantimes.com/national/542/): اسلام آباد:  وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا  ہےکہ  حکومت  جو  ٹیکس اکٹھا کرتی ہے اس کا  60 فیصد صوبوں کو چلا جاتا ہے، یہی حال رہا  تو اگلے دو تین سال میں ترقیاتی بجٹ ایک  ہزار  ارب روپے سے کم ہو کر  500  ارب روپے رہ جائےگا۔ جیو نیوز کے  پروگرام جرگہ میں بات چیت کرتے ہوئے  وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ  صوبوں کو زیادہ پیسا دینے کے باعث  دیامر بھاشا ڈیم  اور مہمند ڈیم جیسے کلیدی اہمیت کے منصوبوں پر زیادہ پیسے خرچ نہیں کر پا رہے۔   وفاقی وزیر منصوبہ بندی […] - [صدر مملکت نے جسٹس سرفراز ڈوگر کو اسلام آباد ہائی کورٹ کا سینئر ترین جج قرار دے دیا](https://waziristantimes.com/national/536/): ججز ٹرانسفر کیس کا فیصلہ آنے کے بعد بڑی پیش رفت سامنے آ گئی ہے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے جسٹس سرفراز ڈوگر کو اسلام آباد ہائی کورٹ کا سینئر ترین جج ڈیکلیئر کر دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی جسٹس سرفراز ڈوگر سمیت دیگر دو ججز کے تبادلے کو بھی مستقل قرار دے دیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ سپریم کورٹ کی جانب سے 19 جون کو سنائے گئے حکم کے تسلسل میں سامنے آیا ہے، جس میں عدالت نے ججز کے تبادلوں اور سینیارٹی کے تعین کا اختیار صدر مملکت کو سونپا تھا۔ اب ایوانِ صدر کی جانب سے […] - [سوات حادثہ:ایک اور بچے کی نعش چارسدہ سے مل گئی،تعداد14ہو گئی](https://waziristantimes.com/kp-tribal-areas/533/): سوات سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے ایک اور بچے کی نعش چارسدہ سے مل گئی جس کے بعد مجموعی طورپر جاں بحق ہونے والے کی تعداد 14تک پہنچ گئی جبکہ ایک تاحال لاپتہ ہے ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دریائے سوات میں بہہ جانے والے لاپتہ افراد میں سے ایک اور بچے کی نعش چارسدہ کے مقام پر دریاء سے نکال لی گئی، دانیال کا تعلق مردان سے تھا ۔حادثے میں جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 14ہوگئی ہے جبکہ سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے ایک بچے کی تلاش تاحال جاری ہے۔ریسکیو 1122 کی واٹر ریسکیو ٹیمیں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی […] - [خیبرپختونخوا میں نئی حکومت کی تشکیل: ڈاکٹر عباد وزارتِ اعلیٰ کے امیدوار، امیر مقام سرگرم](https://waziristantimes.com/kp-tribal-areas/530/): پشاور:خیبرپختونخوا میں نئی حکومت کی تشکیل کے حوالے سے سیاسی گہما گہمی عروج پر ہے، اور اطلاعات کے مطابق ایم پی اے ڈاکٹر عباد کے نئے وزیراعلیٰ بننے کا امکان ہے۔ وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما امیر مقام اس پیش رفت میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں اور اپنے بھائی کو وزیراعلیٰ بنانے کے لیے سرگرم ہیں۔امیر مقام نے دعویٰ کیا ہے کہ اس وقت تقریباً 30 کے قریب پاکستان تحریک انصاف کے آزاد ایم پی اے ان کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 20 کے قریب ایم پی […] - [بلوچستان میں زلزلے اور بارشوں سے تباہی، 4 افراد جاں بحق، 21 مکانات تباہ](https://waziristantimes.com/climate/527/): بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل اور گردونواح میں اتوار کی صبح زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے نتیجے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور متعدد علاقوں میں املاک کو نقصان پہنچا۔ اس کے علاوہ بارشوں نے بھی صوبے میں تباہی مچادی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.5 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 28 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز موسیٰ خیل سے 56 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع تھا۔ صوبائی آفاتِ ناگہانی سے نمٹنے کے ادارے (پی ڈی ایم اے) کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں کم از کم […] - [ملک بھر میں آج بھی بارش کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا خدشہ](https://waziristantimes.com/climate/524/): محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں آج بارش کی پیشگوئی کی ہے، جب کہ بعض مقامات پر شدید بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اور نشیبی علاقوں کے زیرآب آنے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ اسلام آباد میں مطلع ابرآلود رہے گا اور کہیں کہیں ہلکی بارش کا امکان ہے۔ پنجاب کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، جبکہ راولپنڈی کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے شہروں کراچی، حیدرآباد، عمرکوٹ اور تھرپارکر میں بھی بارش کے امکانات موجود […] - [آئی سی سی کا ڈیرن سیمی پر بڑا جرمانہ](https://waziristantimes.com/culture/521/): ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کوچ ڈیرن سیمی پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بڑا جرمانہ عائد کردیا۔ رپورٹ کے مطابق سابق ویسٹ انڈین کپتان ڈیرن سیمی کو امپائر پر تنقید کرنے پر جرمانے کا سامنا ہے۔ آئی سی سی نے انہیں آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا گیا ہے۔ آئی سی سی نے ڈیرن سیمی کو میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کیا ہے اور انہیں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ڈیرن سیمی نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ […] - [پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کو نیا دھچکا، 26 اراکین کی معطلی کے بعد اجلاس بلانے کا اختیار ختم](https://waziristantimes.com/national/518/): پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن اراکین کی معطلی کا معاملہ سنگین صورت اختیار کر گیا ہے۔ 26 اراکین کی معطلی کے بعد اپوزیشن کو نہ صرف عددی نقصان کا سامنا ہے بلکہ اسمبلی اجلاس بلانے کا آئینی اختیار بھی محدود ہو گیا ہے۔ اسمبلی قواعد کے مطابق اجلاس بلانے کے لیے اپوزیشن کو کم از کم 93 اراکین کے دستخط درکار ہوتے ہیں، تاہم معطلی کے بعد اب اپوزیشن کے پاس صرف 79 اراکین رہ گئے ہیں ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کی کل تعداد 105 تھی، مگر 26 اراکین کی معطلی کے بعد یہ اکثریت متاثر ہوئی ہے۔ ماہرین کا […] - [ہم خوف میں جینا سیکھ چکے ہیں ؟](https://waziristantimes.com/articles/510/): خیبر پختون خوا کے جنوبی اضلاع کی زرخیز بدامنی نے شہریوں کو ریاستی اداروں اور نان سٹیٹ ایکٹرز کی کشمکش کے درمیان حائل خط امتیاز کی باریک دھار پہ چلنے کا ہنر سیکھا دیا ، یہاں کے عوام اب موت و حیات اور بیم و رجاء کے مابین جینے کے عادی ہو چکے ہیں ۔ ستم ظریفی دیکھئے کہ پولیس اور ایف سی اہلکاروں کی وحشیانہ ٹارگٹ کلنگ ، سیکیورٹی فورسز پہ گھات لگا کر حملے اور سی پیک روٹ سمیت مین شاہراوں پہ ناکے لگا کر سرکاری ملازمین کے اغواء جیسے جرائم کا بوجھ اور اِسی لاقانونیت کے تدارک […] - [مشرقِ وسطیٰ کی جنگ کے سایے میں دبتے پاکستان کے اندرونی مسائل](https://waziristantimes.com/articles/499/): عارفہ نور ہمارے خطے کے اردگرد ہونے والی جنگوں کی وجہ سے بجٹ اور اس پر ہونے والی بحث کو زیادہ توجہ نہیں دی گئی۔ اس کے باوجود جو لوگ توجہ دے رہے ہیں وہ مایوسی کا شکار ہیں کہ حکومت نے بجٹ میں بڑی تبدیلیاں یا اصلاحات لانے کے موقع سے فائدہ نہیں اٹھایا حالانکہ حالات ان کے حق میں تھے۔ کہا جارہا ہے کہ حکومت اس وقت آرام دہ پوزیشن میں ہے جوکہ بھارت کے خلاف جیت کے بعد خود کو پُراعتماد اور کامیاب محسوس کررہی ہے، اس کے فوج کے ساتھ بھی اچھے تعلقات ہیں اور معیشت […] - [مقامی امریکیوں کی نسل کشی سے غزہ میں مظالم تک، ’امریکا کی روح زہرآلود ہورہی ہے‘](https://waziristantimes.com/articles/495/): ماہر علی امریکا یا اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ بندی کا خیرمقدم صرف اسی صورت میں کیا جاسکتا ہے کہ جب یہ برقرار رہے۔ حالیہ دنوں سامنے آنے والی بہت سی بریکنگ نیوز کی طرح، اس جنگ بندی کا اعلان بھی ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹروتھ سوشل اکاؤنٹ پر ہوا جہاں توقع کے مطابق امریکی صدر نے اسے اپنی ذاتی کامیابی قرار دیا۔ یہ ایک ایسے وقت میں ہوا کہ جب امریکا بنیامن نیتن یاہو کی جانب سے شروع کی جانے والی صلیبی جنگ میں شامل ہوا اور وہ کیا جو اسرائیل کے لیے حاصل کرنا مشکل تھا۔ اس نے […] - [شمالی وزیرستان: 13اہلکار خودکش حملہ میں شہید، 24 زخمی](https://waziristantimes.com/kp-tribal-areas/479/): شمالی وزیرستان کے علاقے خدّی میں 13اہلکار خودکش حملہ میں شہید جبکہ 24 زخمی ہو گئے، خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے خدّی میں علی الصبح خوفناک خودکش حملے میں کم از کم 13 اہلکار شہید جبکہ 24 افراد زخمی ہوگئے، جن میں 14 عام شہری بھی شامل ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی بم ڈسپوزل یونٹ کی مائن ریزسٹنٹ ایموبُش پروٹیکٹڈ گاڑی سے ٹکرا دی۔ اس صورتحال میں 13اہلکار خودکش حملہ میں شہید جبکہ 14 عام شہریوں سمیت 24 افراد زخمی ہو گئے، […] - [خیبرپختونخوا میں مون سون بارشوں کی تباہ کاریاں، 11افراد جاں بحق، 6زخمی](https://waziristantimes.com/kp-tribal-areas/475/): خیبرپختونخوا میں مون سون بارشوں کی تباہ کاریاں، 11افراد جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہو گئے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے جانی و مالی نقصانات کی ابتدائی رپورٹ جاری کر دی، جس میں صورتحال انتہائی گھمبیر دکھائی گئی ہے۔پی ڈی ایم اے رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ خیبرپختونخوا میں مون سون بارشوں سے 11افراد جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہوئے ہیں، ان جاں بحق ہونے والوں میں 4 مرد، 3 خواتین اور 4 بچے شامل ہیں، جبکہ بارشوں سے زیادہ نقصان ضلع سوات میں ریکارڈ کیا گیا۔رپورٹ میں بتایا گیا […] - [اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ: سی ڈی اے کو تحلیل کرنے کی ہدایت](https://waziristantimes.com/kp-tribal-areas/472/): اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کو کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو تحلیل کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ حکومت فوری طور پر سی ڈی اے کو تحلیل کرنے کا عمل شروع کرے اور اس کے تمام اختیارات اور اثاثے میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد (ایم سی آئی) کو منتقل کیے جائیں۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا ہے کہ سی ڈی اے آرڈیننس کا نفاذ وفاقی حکومت کے قیام اور ابتدائی ترقیاتی کاموں کے لیے کیا گیا تھا، تاہم اب نئے قوانین اور جدید طرزِ حکمرانی کے تحت اس […] - [سانحہ سوات کے بعد انتظامیہ کے بڑے فیصلے، دریاؤں میں ہر قسم کی مائننگ پر پابندی عائد](https://waziristantimes.com/kp-tribal-areas/469/): سانحہ سوات کے بعد خیبرپختونخوا حکومت نے اہم فیصلے کرتے ہوئے دریاؤں کے اطراف موجود خطرات سے نمٹنے کے لیے جامع حکمت عملی کا اعلان کر دیا ہے۔ پشاور میں اعلیٰ سطح کے اجلاس کے بعد چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا نے میڈیا کو بریفنگ دی اور متعدد اقدامات کا اعلان کیا۔ چیف سیکرٹری کے مطابق ریور بیڈ میں ہر قسم کی مائننگ پر فوری پابندی عائد کر دی گئی ہے، جبکہ دریاؤں کے کنارے اور اندر قائم ہوٹلوں اور تجاوزات کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اس ضمن میں کل سے مؤثر آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا […] - [لوئر دیر: کباڑ کی دکان میں دھماکہ، دو افراد جاں بحق، تین زخمی](https://waziristantimes.com/kp-tribal-areas/465/): لوئر دیر کے علاقے خال مارکیٹ میں واقع ایک کباڑ کے گودام میں اچانک دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہو گئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق دھماکے کے فوراً بعد امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں اور لاشوں و زخمیوں کو فوری طور پر آر ایچ سی خال ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق شدید زخمی افراد کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے تیمرگرہ ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ دھماکے کی نوعیت تاحال معلوم نہیں ہو سکی تاہم ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر موجود ہیں اور آپریشن تیزی […] - [سانحہ سوات میں جاں بحق 10 افراد کی نماز جنازہ ادا، 4 افسران معطل](https://waziristantimes.com/kp-tribal-areas/462/): سوات کے پرفضا مقام فضاگٹ میں پیش آنے والے دلخراش سانحے میں 18 سیاحوں میں سے 11 افراد سیلابی ریلے میں بہہ کر جاں بحق ہو گئے، چار افراد کو زندہ بچا لیا گیا جبکہ 3 لاپتہ افراد کی تلاش تاحال جاری ہے۔ چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا نے سانحے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے لئے 15 لاکھ روپے فی کس امداد کا اعلان کیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق برآمد ہونے والی لاشوں میں پانچ خواتین، دو بچے اور ایک مرد شامل ہیں۔ جاں بحق افراد کا تعلق سیالکوٹ اور مردان سے تھا۔ سوات انتظامیہ نے واقعے کے بعد رات […] ## Pages - [ہمارے بارے میں](https://waziristantimes.com/about-us/) - [home](https://waziristantimes.com/): لدھا کے گاوں کوٹ لنگرخیل میں گھر پر مارٹر گولہ گرنے سے ایک خاتون جاں بحق edit قبائلی اضلاع / خیبر پختونخوا جنوبی وزیرستان اپر ہیڈکوارٹر لدھا کے گاوں کوٹ لنگرخیل میں گھر پر مارٹر گولہ گرنے سے ایک خاتون جاں بحق ہوگئی۔ واقعہ گزشتہ شب عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ کے… edit پاکستان ملک بھر میں بارش اور سیلاب سے تباہی، 43 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی edit پاکستان وزیراعلیٰ کے پی کا سی ایم ایچ پشاورکا دورہ، خودکش حملے کے زخمی اہلکاروں کی عیادت کی edit پاکستان گلگت بلتستان میں گلیشیئرز کے پگھلنے کا سلسلہ […] [comment]: # (Generated by Hostinger Tools Plugin)