جنوبی وزیرستان لوئر کے تھانہ سپین ڈیم کی حدود میں سکندر چیک پوسٹ کے قریب وانا سے ڈیرہ اسماعیل خان شاہراہ پر ٹریکٹر ٹرالے کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں خاتون اور بچی سمیت دو افراد جاں بحق جبکہ پانچ شدید زخمی ہو گئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں خاتون سمیت ایک چار ماہ کی بچی شامل ہے جبکہ زخمیوں میں ایک خاتون سمیت 4 افراد شامل ہیں جن کو فوری طور پر ضلعی ہسپتال ڈیرہ اسماعیل خان منتقل کر دیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
پولیس کے مطابق واقعہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے۔


