وزیرستان ٹائمزوزیرستان ٹائمز
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • قبائلی اضلاع / خیبر پختونخوا
  • کالم / بلاگز
  • کھیل و ثقافت
  • ماحولیات
  • ہمارے بارے میں
وزیرستان ٹائمزوزیرستان ٹائمز
  • صفحۃ اول
  • پختونخوا
  • قومی
  • کالم
  • ماحولیات
  • ہمارے بارے میں
Search
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • قبائلی اضلاع / خیبر پختونخوا
  • کالم / بلاگز
  • کھیل و ثقافت
  • ماحولیات
  • ہمارے بارے میں
Follow US
پاکستان

لکی مروت: مارٹر گولا پھٹنے سے 5 بچے جاں بحق، 12 زخمی

ویب ڈیسک
اگست 2, 2025
شیئر کریں

انورزمان

خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت کے تھانہ صدر کی حدود میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں ایک مارٹر گولا پھٹنے سے پانچ بچے جاں بحق اور ایک خاتون اور 11 دیگر بچے شدید زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب بچوں کو ایک کھلے میدان سے مارٹر گولا ملا، جسے وہ نادانی میں اٹھا کر گھر لے آئے۔ گھر پہنچنے کے بعد گولہ اچانک پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں خوفناک دھماکہ ہوا۔

ترجمان ریسکیو کے مطابق دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ایمبولینسز جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں و جاں بحق بچوں کو فوری طور پر قریبی سٹی اسپتال منتقل کیا گیا۔ اسپتال ذرائع نے تصدیق کی کہ 12 زخمیوں میں زیادہ تر بچے ہیں، جن میں کچھ کی حالت تشویش ناک ہے۔

دوسری جانب سٹی اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور تمام سٹاف کو فوری طور پر اسپتال پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

این ایس سٹی اسپتال کا کہنا ہے کہ اب تک 17 افراد کو اسپتال لایا گیا ہے، جن میں سے پانچ جاں بحق جبکہ 12 زخمی ہیںم انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ بھی علاقے میں مزید مارٹر شیلز کی موجودگی کا جائزہ لے رہا ہے۔ واقعے پر مقامی افراد میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔

کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

پاکستان

وزیراعلیٰ کے پی کا سی ایم ایچ پشاورکا دورہ، خودکش حملے کے زخمی اہلکاروں کی عیادت کی

جولائی 1, 2025
پاکستان

گلگت بلتستان میں گلیشیئرز کے پگھلنے کا سلسلہ تیز، دریائوں میں پانی کی سطح بلند ہوگئی

جون 30, 2025
پاکستان

وانا: رحمت اللہ وزیر بازیاب نہ ہوسکے، چھٹے روز بھی احتجاج جاری ہے

اگست 24, 2025
پاکستان

خیبرپختونخوا سمیت ملک بھر میں بارشوں کا الرٹ جاری

اکتوبر 5, 2025
وزیرستان ٹائمزوزیرستان ٹائمز
Follow US
2025 | WAZIRISTAN TIMES | RIGHTS RESERVED
POWERED BY: THE DOTANI DIGITAL
Welcome Back!

Sign in to your account

یوزر نیم / ای میل
پاسورڈ

Lost your password?