وزیرستان ٹائمزوزیرستان ٹائمز
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • قبائلی اضلاع / خیبر پختونخوا
  • کالم / بلاگز
  • کھیل و ثقافت
  • ماحولیات
  • ہمارے بارے میں
وزیرستان ٹائمزوزیرستان ٹائمز
  • صفحۃ اول
  • پختونخوا
  • قومی
  • کالم
  • ماحولیات
  • ہمارے بارے میں
Search
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • قبائلی اضلاع / خیبر پختونخوا
  • کالم / بلاگز
  • کھیل و ثقافت
  • ماحولیات
  • ہمارے بارے میں
Follow US
پاکستان

کے پی حکومت جعلی ہے، تبدیلی پی ٹی آئی کے اندرسے آنی چاہئے، مولانا فضل الرحمان

ویب ڈیسک
جولائی 12, 2025
شیئر کریں

سربراہ جے یو آئی نے خیبر پختونخوا میں تبدیلی کی خواہش کا اظہار کردیا۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت جعلی ہے۔ صوبہ کسی کشمکش کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ تبدیلی پی ٹی آئی کے اندرسے آنی چاہئے، کوئی بھی فیصلہ پارٹی مشاورت سے کریں گے، پی ٹی آئی رویہ تبدیل کرے تو بات ہو سکتی ہے۔ مسلح جتھوں کو تسلیم نہیں کرتے۔ فاٹا کا انضمام غلط فیصلہ تھا۔

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پشاور میں مفتی محمود مرکز میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کی موجودہ حکومت جعلی مینڈیٹ کی پیداوار ہے اور صوبہ بدامنی، دہشتگردی اور عوامی بےچینی کی لپیٹ میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں عوام غیر محفوظ ہو چکے ہیں اور کوئی شخص خود کو محفوظ نہیں سمجھتا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں آج جو حالات ہیں، وہ انتہائی تشویشناک ہیں۔ عام آدمی کا گھر سے باہر نکلنا بھی مشکل ہو گیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہم کسی قسم کی مسلح جدوجہد یا جتھوں کی رٹ کو تسلیم نہیں کرتے۔ انہوں نے باجوڑ میں ایک عالم دین کی شہادت کی شدید مذمت کرتے ہوئے مرحوم کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں دہشتگردی کا راج ہے، سندھ ڈاکوؤں کے قبضے میں ہے اور خیبرپختونخوا میں بدامنی نے جڑیں پکڑ لی ہیں، جس کے باعث ملک کے تینوں صوبے امن و امان کی بدترین صورتحال کا شکار ہیں۔ مولانا نے کہا کہ ہم اسلام کے نام پر کسی مسلح تحریک یا غیر شرعی عمل کو نہ مانتے ہیں اور نہ ہی قبول کریں گے۔

مولانا فضل الرحمان نے ن لیگ اور پیپلز پارٹی سے رابطوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دونوں جماعتوں سے بات چیت ابتدائی مراحل میں ہے، جبکہ سینیٹ الیکشن میں کسی سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے بارے میں ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ 2010 میں خیبرپختونخوا میں جب جے یو آئی کی حکومت تھی تو امن و امان کی صورتحال تسلی بخش تھی، 2006 تک صوبے میں مکمل امن تھا اور کسی جگہ کوئی چیک پوسٹ نہیں تھی۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں خواہش ہے کہ خیبرپختونخوا میں تبدیلی آئے، تاہم چونکہ اس وقت تحریک انصاف کو اکثریت حاصل ہے، اس لیے بہتر یہی ہوگا کہ تبدیلی ان کے اندر سے آئے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اگر اپنا رویہ تبدیل کرے تو بات چیت ہو سکتی ہے، ہم سیاسی اختلاف رکھتے ہیں، لیکن کسی سے دشمنی نہیں۔

مولانا نے فاٹا انضمام پر بھی کڑی تنقید کی اور کہا کہ یہ ایک غلط فیصلہ تھا، جس پر تمام جماعتیں بہہ گئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آئینی ترمیم بحث کے بغیر کی گئی، جو ملکی مفاد میں نہیں تھی۔ اب وقت آ گیا ہے کہ اس فیصلے پر نظرثانی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایک بڑے افسر نے بتایا کہ فاٹا میں زمینوں کی تقسیم سیٹلائٹ کے ذریعے ہو رہی ہے اور لینڈ ریکارڈ بنایا جا رہا ہے، جو مزید پیچیدگیاں پیدا کر رہا ہے۔

پریس کانفرنس کے اختتام پر انہوں نے کہا کہ جے یو آئی صوبے سے متعلق کوئی بھی فیصلہ مشاورت سے کرے گی اور جلد خیبرپختونخوا کی صورتحال پر آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) بلانے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

پاکستان

ملکی سیاست میں اہم پیش رفت متوقع، وزیراعظم شہباز شریف کی چوہدری نثار سے ملاقات

جون 29, 2025
پاکستان

جنوبی وزیرستان: وانا سے توئی خلہ جانے والی پولیس گاڑی پر فائرنگ، ڈی ایس پی رخمین شدید زخمی

جولائی 3, 2025
پاکستان

لوئر دیر: کباڑ کی دکان میں دھماکہ، دو افراد جاں بحق، تین زخمی

جون 29, 2025
پاکستان

بنوں: پولیس کی تھرمل کیمرا ٹیکنالوجی کو نشانہ بنانے کی کوشش، چوکیوں پر حملے ناکام

جولائی 23, 2025
وزیرستان ٹائمزوزیرستان ٹائمز
Follow US
2025 | WAZIRISTAN TIMES | RIGHTS RESERVED
POWERED BY: THE DOTANI DIGITAL
Welcome Back!

Sign in to your account

یوزر نیم / ای میل
پاسورڈ

Lost your password?