باجوڑ۔عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما مولانا خان زیب اپنے ساتھی سمیت قتل

فاروق
File photk

عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری برائے امور علماء اور باجوڑ سے قومی اسمبلی کے سابقہ امیدوار مولانا خان زیب کو نامعلوم افراد نے تحصیل خار کے ہیڈ کواٹر سے چند قدم کے فاصلے پر شنڈئی موڑ میں فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ ان کے ساتھ سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار شیر زادہ بھی جاں بحق ہوگئے۔ جبکہ واقعہ میں تین افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں ڈاکٹر طارق ، شاہ سوار اور عثمان شامل ہیں۔

پارٹی اور خاندانی افراد کے مطابق مولانا خان زیب باجوڑ میں 13جولائی کو ہونے والے امن مارچ کے حوالے سے کمپین کررہے تھے کہ شنڈئی موڑ میں نامعلوم افراد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس سے مولانا خان زیب اور پولیس اہلکار شیر زادہ موقع پر دم توڑ گئے جبکہ تین ساتھی شدید زخمی ہوئے ہیں۔

واقعہ کے بعد عوامی نیشنل پارٹی کے کارکنان اور عوام نے لاش کے ہمراہ سخت احتجاج کیا، پولیس کی جانب سے انسو گیس شیلنگ بھی کی گئی۔

شہید مولانا خان زیب کا جنازہ 11 جولائی بروز جمعہ کو صبح 11 بجے آبائی علاقہ ناوگئی میں ادا کی جائیگی

کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے