باجوڑ: افغانستان سے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے 8 عسکریت پسند مارے گئے۔
ذرائع کے مطابق افغانستان سے سرحدی علاقے ضلع باجوڑ کے تحصیل لوئی ماموند داخل ہونے کی کوشش پر سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کی۔
کاروائی میں سرحد سے داخل ہونے کی کوشش کرنے والے 8 عسکریت ہسند مارے گئے۔ذرائع کے مطابق لوئی ماموند کے داخلی اور خارجی راستوں پر سکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔
آزاد ذرائع اور عسکریت پسند تنظیم کی جانب سے تاحال اس واقعے بارے تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی۔