وزیرستان ٹائمزوزیرستان ٹائمز
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • قبائلی اضلاع / خیبر پختونخوا
  • کالم / بلاگز
  • کھیل و ثقافت
  • ماحولیات
  • ہمارے بارے میں
وزیرستان ٹائمزوزیرستان ٹائمز
  • صفحۃ اول
  • پختونخوا
  • قومی
  • کالم
  • ماحولیات
  • ہمارے بارے میں
Search
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • قبائلی اضلاع / خیبر پختونخوا
  • کالم / بلاگز
  • کھیل و ثقافت
  • ماحولیات
  • ہمارے بارے میں
Follow US
پاکستان

سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں‌کا بنوں میں‌ آپریشن، 8دہشتگرد ہلاک

ویب ڈیسک
نومبر 23, 2025
شیئر کریں

خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں‌ آپریشن سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مشترکہ طور پر کیا، یہ آپریشن بنوں کے علاقے ڈومیل پوائندہ خیل اور سپرکہ میں ہوا جس میں‌مقامی شہریوں نے بھی حصہ لیا، اس کارروائی کے دوران 8دہشتگرد ہلاک جبکہ 4شہری شہید ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق خوارج کی موجودگی کی خفیہ معلومات کی بنیاد پر بنوں میں مشترکہ آپریشن کیا گیا، آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، اس دوران جہاں 8 دہشتگرد مارے گئے ہیں، وہیں 4 شہری بھی جام شہادت نوش کر گئے، اس کارروائی کے بعد 6دہشتگردوں کی نعشیں برآمد کر لی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران مقامی لوگوں نے بھی کردار ادا کیا، یہ مشترکہ آپریشن خفیہ معلومات کی بنیاد پر کیا گیا، جس میں 8 عسکریت پسند مارے جا چکے ، یاد رہے کہ یہ آپریشن مقامی ہلال چوک کے علاقے میں فائرنگ کے بعد شروع ہوا، جہاں عسکریت پسندوں نے قریبی گھر میں پناہ لی تھی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق عسکریت پسندوں کی مزاحمت کے دوران 4 مقامی شہری جان کی بازی ہار گئے، فورسز نے تقریباً 8 گھنٹے جاری رہنے والے کلیئرنس آپریشن کے دوران مارے جانے والے ایک دہشتگرد کی شناخت رسول عرف کمانڈر اریانہ کے نام سے ہوئی۔ بھارتی سپانسرڈ خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ ہلاک خوارج سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے، ہلاک خوارج معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق یہ آپریشن قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان مضبوط باہمی تعاون کی نشاندہی کرتا ہے۔یہ اقدامات خوارج کی آپریشنل نقل و حرکت کو محدود کرنے، ان کے سہولت کاری نیٹ ورکس کو ختم کرنے اور تنظیم نو کی صلاحیت کو کم کرنے کے لیے اٹھائے گئے ہیں،امن اور استحکام کے لیے یہ آپریشنز خاطر خواہ اور قابل پیمائش کامیابیاں حاصل کر رہے ہیں، علاقے میں پائے جانے والے دیگر ہندوستانی سپانسر شدہ دہشت گردوں کے خاتمے کیلیے آپریشن جاری ہے اور رہے گا۔
سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ بنوں میں‌ آپریشن کے بعد علاقے میں مزید حفاظتی اقدامات کیے جا رہے ہیں، تاکہ عوامی جان و مال کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔ یہ بنوں ڈومیل آپریشن سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی انتھک کوششوں کا ثبوت ہے۔
پولیس کے مطابق آپریشن میں مارے جانے والے 8 دہشت گردوں میٰں‌سے 6 کی لاشیں برآمد کر لی گئی ہیں، اور اسلحہ اور دہشتگردی کی کارروائیوں میں استعمال ہونے والا دیگر اسلحہ ، گولہ بارود و آلات بھی برآمد ہوئے ہیں، خطرناک دہشتگرد رسول غنی عرف آریانہ نے اپنے تین سے چار ساتھیوں کے ہمراہ پوائندہ خیل میں واقع ایک گھر میں پناہ لیکر گھر والوں کو یرغمال بنایا ہوا تھا اور وہاں سے فائرنگ کر رہے تھے۔ اس آپریشن میں مذکورہ گھر کے 4 افراد بھی شہید ہوئے ہیں، اہل علاقہ کے مطابق مذکورہ گھر والے نہایت تنگدستی میں گزر بسر کر رہے تھے۔

کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

پاکستان

خیبرپختونخوا کی جامعات شدید مالی بحران کا شکار، تنخواہوں اور پنشن کی عدم ادائیگی پر اساتذہ اور عملہ پریشان

جولائی 9, 2025
پاکستان

خیبرپختونخوا میں نئی حکومت کی تشکیل: ڈاکٹر عباد وزارتِ اعلیٰ کے امیدوار، امیر مقام سرگرم

جون 29, 2025
قبائلی اضلاع / خیبر پختونخوا

محرم الحرام سیکورٹی: ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر قائم

جون 29, 2025
پاکستان

پاکستان میں دراندازی کرنے والے ٹی ٹی پی جنگجوؤں میں 70 فیصد افغان ہوتے ہیں، فیلڈ مارشل

دسمبر 23, 2025
وزیرستان ٹائمزوزیرستان ٹائمز
Follow US
2026 | WAZIRISTAN TIMES | RIGHTS RESERVED
POWERED BY: THE DOTANI DIGITAL
Welcome Back!

Sign in to your account

یوزر نیم / ای میل
پاسورڈ

Lost your password?