کرک میں خوفناک حادثہ، 6 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

فاروق
Photo: Social Media

 خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں خوفناک حادثہ کے دوران 6 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ یہ حادثہ انڈس ہائی وے میٹھاخیل کے مقام پر فلائنگ کوچ اور موٹر کار کے مابین پیش آیا۔
اس حوالے سے ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ حادثے میں 6 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ اس کے علاوہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، زخمیوں اور لاشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
کرک میں خوفناک حادثہ کے بعد زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، جن میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ اس صورتحال میں جاں بحق افراد کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے