فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے انڈر 19ایشیا کپ جیتنے والے کھلاڑیوں سے ملاقات کے دوران کہا ہے کہ تاریخی کامیابی پوری قوم کے لئے باعث فخر ہے ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آ ئی ایس پی آر )کے مطابق ملاقات کے دوران فیلڈ مارشل نے ایشیا کپ مینز انڈر 19 جیتنے پر کھلاڑیوں، ٹیم مینجمنٹ اور آفیشلز کو شاندار کارکردگی اور تاریخی کامیابی پر دلی مبارکباد دی۔
اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان کرکٹرز کی محنت اور لگن پاکستان کے نوجوانوں کی بے پناہ صلاحیتوں کی عکاس ہے، کھلاڑی پیشہ ورانہ معیار برقرار رکھیں اور میدان کے اندر اور باہر پاکستان کے سفیر بنیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل نوجوانوں سے وابستہ ہے، ان کی توانائی اور کردار قوم کی عالمی پہچان بنے گا،نوجوانوں کو بااختیار بنانا قومی ترقی کی بنیاد ہے۔
اس موقع پرانڈر 19ٹیم نے فیلڈ مارشل کی حوصلہ افزائی اور سرپرستی پر اظہارِ تشکر کیا ،کھلاڑیوں نے اعتراف کیا کہ یہ اعزاز ان کے لیے مزید محنت اور کامیابی کی تحریک بنے گا۔
تاریخی کامیابی پوری قوم کیلئے باعث فخر ہے : فیلڈ مارشل کی انڈر19کرکٹ ٹیم سے ملاقات

کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
