ہمارے بارے میں !

وزیرستان ٹائمز میں خوش آمدید! وزیرستان ٹائمز خیبر پختونخوا بالخصوص قبائلی اضلاع سے تازہ ترین اور مستند خبروں، تجزیوں اور فیچرز پر مشتمل ایک ڈیجیٹل فلیٹ فارم اور تجربہ کار نوجوان صحافیوں کی کاوش ہے۔ ہم قبائلی اضلاع اور خیبر پختونخوا کی روز مرہ کی صورتحال مکمل غیر جانبداری سے اعلی صحافتی اقدار کو ملحوظ خاطر رکھ کے شائع کرتے ہیں۔

وزیرستان ٹائمز کی خصوصی توجہ تازہ ترین خبروں کے ساتھ ساتھ خطے کو درپیش ماحولیاتی چیلنجز، صحت و تعلیم کے مسائل اور باقی تمام تر سماجی معاملات کو دنیا تک پہنچانا ہے۔ ہماری ٹیم کی اولین ترجیح تمام تر خبروں اور رپورٹس کو اچھی طرح تحقیق کرکے درست معلومات کے ساتھ پیش کرنا ہے۔

بشریٰ اقبال

بشریٰ اقبال — پیٹرن ان چیف

وزیرستان ٹائمز کی پیٹرن ان چیف، محترمہ بشریٰ اقبال ایک تجربہ کار میڈیا مینٹور، ٹرینر، براڈکاسٹر اور چائلڈ ایکٹیوسٹ ہیں۔ بچوں کے حقوق کے لئے ان کا اپنا آن لائن پلیٹ فارم محفوظ بچپن ایک ایسی کاوش ہے جس سے بچوں کی حفاظت، روشن مستقبل اور حقوق کے لئے عوام میں شعور و آگاہی اور سپورٹ کو فروغ دیا جاتا ہے۔ علاوہ ازیں، وہ میڈیا کارکنان، نوجوانان اور مختف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کے لئے تربیتی ورکشاپس اور فلاح و بہبود کے پروگرام منظم کراتی ہیں۔

فاروق محسود — چیف ایڈیٹر

قومی میڈیا سے وابسطہ فاروق محسود، وزیستان ٹائم کے بانی اور چیف ایڈیٹر ہیں۔ قبائلی اضلاع بالخصوص شمالی و جنوبی وزیرستان سے قومی میڈیا کے لئے تازہ ترین ہیڈلائنز ڈیلیور کرتے ہیں اور قابل توجہ مسائل کو اجگر کرتے ہیں۔ وزیرستان ٹائمز کے ذریعے روزمرہ کی خبروں کے ساتھ ساتھ ان مسائل کو بھی سامنے لاتے ہیں جو عام طور پر قومی میڈیا میں نظر انداز کیے جاتے ہیں۔

رضا دوتانی Raza Dotani

رضا دوتانی — ویب ایڈیٹر

ایک آزاد بلاگر اور ڈیجیٹل کارکن ہونے کے ساتھ ساتھ رضا دوتانیؔ ویب ڈیزائن اینڈ ڈیویلپمنٹ، ڈیجیٹل میڈیا مینجمنٹ اور دیگر جدید سروسز فراہم کرتے ہیں۔ نوجوان لکھاریوں، بلاگرز اور صحافت کے طلباء کی تحاریر، بلاگز اور تجزیے آن لائن شائع کرنے کیلئے آویئر پاکستان پلیٹ فارم چلاتے ہیں۔ علاوہ ازیں میڈیا سٹوڈنٹس اور فریش گریجویٹس کی مدد کے لئے بھی رضا کارانہ خدمات فراہم کرتے ہیں۔