وزیرستان ٹائمزوزیرستان ٹائمز
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • قبائلی اضلاع / خیبر پختونخوا
  • کالم / بلاگز
  • کھیل و ثقافت
  • ماحولیات
  • ہمارے بارے میں
وزیرستان ٹائمزوزیرستان ٹائمز
  • صفحۃ اول
  • پختونخوا
  • قومی
  • کالم
  • ماحولیات
  • ہمارے بارے میں
Search
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • قبائلی اضلاع / خیبر پختونخوا
  • کالم / بلاگز
  • کھیل و ثقافت
  • ماحولیات
  • ہمارے بارے میں
Follow US
پاکستان

خیبرپختونخوا میں سیلاب اور بارشوں سے اب تک کتنی اموات ہوئیں؟ پی ڈی ایم اے نے رپورٹ جاری کردی

ویب ڈیسک
اگست 24, 2025
شیئر کریں

خیبرپختونخوا میں ہونے والی بارشوں اور سیلاب کے باعث مختلف حادثات میں اب تک جاں بحق افراد کی تعداد 406 ہوگئی جبکہ 251 افراد زخمی ہیں۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنت اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) خیبرپختونخوا کی جانب سے 15 اگست سے اب تک ہونے والی بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث صوبے کے مختلف اضلاع میں جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔
خیبرپختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے اب تک 406 افراد جاں بحق جبکہ 251 زخمی ہیں، جاں بحق افراد میں 305 مرد، 55 خواتین اور 46 بچے شامل ہیں ۔

ضلع ڈی آئی خان میں رات ہونے والی بارش کے باعث گھروں کی چھتیں گرنے سے اب تک کی رپورٹ کے مطابق 8 افراد جاں بحق اور 52 زخمی ہوئے جبکہ دیگر حادثات بونیر، سوات، صوابی، مانسہرہ، شانگلہ اور شانگلہ میں ہوئے۔

بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث اب تک کی رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 3526 گھروں کو نقصان پہنچا، جس میں 2945 گھروں کو جزوی اور 577 گھر مکمل منہدم ہوئے۔

سیلاب سے زیادہ متاثرہ ضلع بونیر میں اب تک مجموعی طور پر جاں حق افراد کی تعداد 337 اور صوابی میں 46 ہوگئی۔ حادثات صوبہ کے مختلف اضلاع سوات، بونیر، باجوڑ، مانسہرہ، شانگلہ، دیر لویر، بٹگرام، ڈی آئی خان اور صوابی میں پیش آئے۔

متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ کو امدادی سرگرمیاں تیز کرنے اور متاثرین کو فوری معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ پی ڈی ایم اے اور تمام متعلقہ ادارے آپس میں رابطے میں ہیں اور صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی آپریشن سینٹر مکمل طور پر فعال ہے۔ عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع، موسمی صورتحال سے آگائی اور معلومات کے لیے فری ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کریں۔

کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

پاکستان

زیارت: منا ڈیم میں 3 خواتین ڈوب گئیں، 2 کو بچا لیا گیا، تیسری کی تلاشی جاری

جون 29, 2025
کالم / بلاگز

| پریس کلب جمہوریت کا خاموش ستون ہیں۔

اکتوبر 16, 2025
پاکستان

خیبرپختونخوا میں نئی حکومت کی تشکیل: ڈاکٹر عباد وزارتِ اعلیٰ کے امیدوار، امیر مقام سرگرم

جون 29, 2025
پاکستان

ریاستی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کو بھارت نے ایک پالیسی کے طور پر پاکستان کے خلاف اپنایا ہوا ہے

جولائی 9, 2025
وزیرستان ٹائمزوزیرستان ٹائمز
Follow US
2025 | WAZIRISTAN TIMES | RIGHTS RESERVED
POWERED BY: THE DOTANI DIGITAL
Welcome Back!

Sign in to your account

یوزر نیم / ای میل
پاسورڈ

Lost your password?