جنوبی وزیرستان لوئر کی تحصیل برمل کے علاقے دژہ غونڈی میں دہشتگردوں نے قبائلی ملک عاشق نور کے بھائی زاہد نور اور ان کے ساتھیوں پر حملہ کیا۔
واقعہ گذشتہ شام اس وقت پیش آیا جب اللہ نور اپنے ساتھیوں کے ہمراہ وانا بازار سے گھر واپس جا رہے تھے کہ داژہ غنڈے دانا لگاڈ کے مقام پر سیلابی ریلے کی وجہ سے گاڑیاں روک گئی اور دہشتگردوں کی جانب سے وہاں راستے میں ناکہ بھی لگایا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق دہشتگردوں نے پہلے سرینڈر ہونے کا کہا اور انکار پر زاہد نوراور حملہ آوروں کے درمیان شدید جھڑپ شروع ہو گئی جو کئی گھنٹوں تک جاری رہی۔ اور علاقہ مکین اور خاندان کے دیگر افراد بشمول ملک عاشق نور پنچ گئے اور دہشتگردوں کا بھرپور مقابلہ کیا۔
واقعے میں صدارتی ایوارڈ یافتہ مرحوم ملک اسلم نور اور ملک عاشق نور کے بھائی زاہد نور جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگئے جبکہ دو دہشتگرد خالق اور بلال نامی بھی جاں بحق ہوگئے۔ راہگیر خانہ بدوش دو خواتین بھی واقعے میں معمولی زخمی ہوئی ہیں۔جنکو ہیڈکوارٹر ہسپتال لایا گیا اور طبعی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔
یاد رہے کہ یہ وانا میں دو ہفتوں میں دہشتگردوں کا قبائلی رہنماوں پر دوسرا بڑا ہے،
پہلا حملہ 22 جولائی 2025 کی شام کو ملک سردار علی کرےخیل پر تحصیل برمل اعظم ورسک دربلے گاوں میں کیا گیا جس میں اسکے خاندان کے نوجوان کو دہشتگردوں نے اغوء کرنے کی کوشش کی لیکن خاندان کے افراد کی بروقت جوابی کاروائی سے تین دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا۔ اسی طرح آج کے واقعے میں ملک عاشق نور کے خاندان پر کیا گیا۔ مجموعی طور پر دونوں حملوں میں پانچ دہشتگردوں کو ہلاک مقامی رہنماوں پر حملے میں جوابی کاروائی میں ہلاک کیا گیا۔

