جنوبی وزیرستان لوئر کی تحصیل برمل کے علاقے اعظم ورسک بازار میں دہشتگردوں کی فائرنگ میں تھانہ اعظم ورسک کے محرر جاں بحق ہوگئے،
واقعہ اعظم ورسک بازار میں پیش آیا، جہاں تھانہ اعظم ورسک کے محرر، سہیل مروت، سامان خریدنے کے لیے آئے تھے۔ اسی دوران دہشتگردوں نے ان پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں سہیل مروت موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ حملے کے بعد بازار میں خوف و ہراس پھیل گیا اور دکانداروں نے اپنی دکانیں بند کر دیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق، جاں بحق ہونے والے محرر سہیل مروت کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے پنیالہ سے تھا۔ وہ گزشتہ تین سال سے تھانہ اعظم ورسک میں اپنی خدمات انجام دے رہے تھے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
پولیس کے مطابق، اس واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور جلد ہی ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا

